پسندیدہ شخصیات  

عدی بن کعب رضی اللہ عنہ

عدی بن کعب،بردبن سنان بنوعدی بن کعب کے ایک آدمی سے،یہ لوگ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،توآپ بیٹھ کرنمازپڑھ رہے تھے،انہوں نے وجہ دریافت کی، تو آپ نے بتایاکہ آپ کو بچھونے ڈنگ ماراہے،اس کے بعد فرمایا،جب تم نماز میں بچھوکودیکھ پاؤ،تو اسے بائیں جوتےسے مارڈالو۔ ...

اَکدربن ہمام رضی اللہ عنہ

اَکدر بن ہمام ایک صحابی تھے،ابومحمدقاسم بن علی بن عساکردمشقی نے کتابتہً ابوالوفاء عبدالواحد بن احمد الشرانی سے،انہوں نےابوطاہربن محمودسے،انہوں نےابوبکربن مقری سے،انہوں نے ابوالعباس بن قتیبہ سے،انہوں نے حرملہ سے،انہوں نے ابنِ وہب سے،انہوں نے عمروسے، انہوں نے سعیدبن ابی ہلال سے،انہوں نے خدیج بن صوفی الحجری سےروایت کی کہ انہوں نے اکدربن ہمام کوکہتے سُنا کہ مجھے حضورِاکرم کےایک صحابی نے بتایاکہ ہم ایک دن مسجدنبوی میں بیٹ...

الدیل رضی اللہ عنہ

الدیل حنظلہ بن علی الدیل،بنودیل کے ایک آدمی سے،ان سے مروی ہےکہ میں نے گھرمیں ظہر کی نمازاداکی،مسجدنبوی کے پاس سےگزرا،توحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے، میں پاس سےگزرگیا،حضوراکرم نے دریافت کیا،تم کیوں شریک نماز نہ ہوئے،میں نے عرض کیا، یارسول اللہ،میں نمازاداکرچکاتھا،فرمایا،تاہم تمہیں شریک ہوجاناچاہئیے تھے،ابونعیم نےذکرکیا ہے۔ ...

الدوسی رضی اللہ عنہ

الدوسی،یحییٰ بن محموداورابویاسرنے باسنادہماتامسلم،ابوبکربن ابوشیبہ اوراسحاق بن ابراہیم سے، انہوں نے سلیمان سے،ابوبکرکہتے ہیں،ہمیں سلیمان بن حرب نے انہوں نے حمادسے،انہوں نے حجاج الصواف سے،انہوں نے ابوالزبیرسے،انہوں نے جابرسے روایت کی کہ طفیل بن عمروالدوسی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے،کیاآپ کے پاس مضبوط قلعہ ہے،پھرحدیث بیان کی۔ ان سے مروی ہےکہ رسولِ کریم نے ہجرت کی،توطفیل بن عمرواو...

الیمن ،یحییٰ بن عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ

الیمن،یحییٰ بن عمارہ بن حزم نےبنویمن کےایک شخص سے،وہ کہتےہیں کہ ابوطالب کی وفات میں حضورکی خدمت میں حاضرہوامیں نےدل میں کہا،کہ میں ضرور آپ کی خدمت میں حاضرہوں گا، اورآپ کی گفتگو سنوں گا،میں آپ کےگھرمیں داخل ہوااورپانی طلب کیا،آپ کی ایک صاحبزادی نےاٹھ کرایک پیالے میں مجھےپانی دیا،مجھےاس سے ایسی خوشبوآئی کہ سبحان اللہ!اس سے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےپانی پیاتھا،میں نے آپ کوفرماتے سنا،اے اللہ تواس سے دوگنابھ...

علی بن علی بن سائب رحمتہ اللہ علیہ

علی بن علی بن سائب نےاپنےبھائی سے،انہوں نےایک صحابی سے،حمادبن سلمہ نےحجاج بن رطاہ سے،انہوں نےعلی بن علی بن سائب سے،انہوں نےاپنےبھائی سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےعورتوں کی دبرکواستعمال کرنے سے منع فرمایا، دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

علی بن بلال رضی اللہ عنہ

علی بن بلال ازگروہِ انصار،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نے ہشیم سے،انہوں نےابوبشرسے،انہوں نے علی بن بلال سے،انہوں نے گروہِ انصارسےروایت کی،کہ ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےساتھ نمازمغرب اداکرتے،وہاں سے فراغت کےبعدہم تیراندازی کی مشق کرتے اورجب ہم گھروں کوواپس لوٹتے تواس وقت بھی ہم اپنے تیروں کےہدف باآسانی دیکھ سکتے تھے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

علی بن ربیعہ رحمتہ اللہ علیہ

علی بن ربیعہ ایک صحابی سے،عبدالعزیزبن رفیع نےعلی بن ربیعہ سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازپڑھائی اورپھرصحابہ کی طرف منہ پھیرااور فرمایا کہ اللہ اوراس کےفرشتےپہلی صف میں کھڑےنمازیوں پردرودبھیجتے ہیں،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...