پسندیدہ شخصیات  

ابولیلیٰ الغفاری رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ الغفاری رضی اللہ عنہ:ان کانام نہیں معلوم ہوسکا،ان کی حدیث اسحاق بن بشیر نے خالد بن حارث سے،انہوں نے عوف سے،انہوں نے حسن سے انہوں نےابولیلیٰ الغفاری سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ کہتے سُنا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عظیم فتنہ اُٹھ کھڑاہوگا،جب ایسی صورت ِحال پیداہوتوتم علی رضی اللہ عنہ کے گردجمع ہوجاؤ،کیونکہ قیامت کے دن وہ سب سے پہلے ملاقات کرے گا،اورمصافحہ کرے گاوہی اس امت ک...

ابولیلیٰ انصاری رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ انصاری رضی اللہ عنہ:ان کے بیٹے کانام عبدالرحمٰن تھا،ان کے نام میں اختلاف ہے،کسی نے بساربن تمیزکسی نے اوس بن خولی،کسی نے داؤدبن بلال اورکسی نے بلال بن بلیل لکھاہے،ابن کلبی نے ابولیلیٰ انصاری کا نام داؤد بن بلیل بن بلال بن احیحہ بن حریش بن ححجبیابن حلفہ بن عوف بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی لکھاہے،حضورکی صحبت پائی،غزوۂ احد اوربعد کے غزوات میں شریک رہے،پھرکوفے منتقل ہوگئے،وہاں بنوجہنیہ کے محلے میں ا...

ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ

ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ:انہیں صحبت ملی،ابوعمرعیسیٰ نے سلیمان بن محاربی سے،انہوں نے عامربن لدین اشعری سے،انہوں نے ابولیلیٰ اشعری سے،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ تم اپنے زعماکی اطاعت کرو،اورمخالفت نہ کرو، کیوں کہ ان کی اطاعت اور ان کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے،مروان بن معاویہ نے محمدبن ابوقیس سے،انہوں نے سلیمان اورمحمدبن ابی قیس سے(محمدبن سعیدمصلوب شامی)سے...

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ : ان کانام معلوم نہیں ہوسکا،انہیں صحبت ملی اور ان کی حدیث کے راوی کوفی ہیں،ابوبکربزازنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،عبدالمالک بن میسرہ نے ان سے روایت کی کہ ان کی ایک اونٹنی چوری ہوگئی،جسے انہوں نے ایک انصاری کے پاس دیکھا،انہوں نے کہاکہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنےاس کی ملکیت کے بارے میں شہادت پیش کرسکتے ہیں مگرانصاری نے گواہ پیش کردیا کہ اس نے یہ اونٹنی طائف کےایک مشرک سے اٹھا...

ابولبابہ رفاعہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

ابولبابہ رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ،ابنِ ہشام اورخلیفہ ان کا نام بشیرتھا،رفاعہ کے ترجمے میں ہم ان کا نام لکھ آئے ہیں، اوریہ اپنے قبیلے کے نقیب تھے،بیعت عقبہ میں موجودتھے،غزوۂ بدر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسم نے انہیں اپناجانشین بناکرمدینے واپس کردیااورمالِ غنیمت سے انہیں حصہ عطافرمایا۔ ابوج...

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ،بنواشہل سے تھے جوبنواوس کاذیلی قبیلہ تھا،ابوالفضل المنصور بن ابوالحسن الفقیہہ نے باسنادہ احمد بن علی سے،انہوں نے عمروالناقہ سے،انہوں نے وکیع سے،انہوں نے حسن بن عبدالرحمٰن بن ابولبیبہ سے،انہوں نے والدسےانہوں نے داداسےروایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جو شخص بعدازنکاح ایک درہم اداکرکے عورت کواپنے لیےحلال کرناچاہے یہ جائزہے،ان سے اس حدیث کے علاوہ اور کئی احادیث بھی مروی ہیں جن ک...

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ،ان کی حدیث کے راوی،ان کی اولاد سے ہیں،ابوغالب احمدبن عباس نے ابوبکربن زیدہ سے(ح)ابوموسیٰ کا قول ہے کہ ابوعلی نے ابونعیم سے ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے موسیٰ بن جمبہورالتینی سے،انہوں نے علی بن حرب موصلی سے،انہوں نے علی بن حسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن خالد بن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے والدعثمان سے،انہوں نے اپنے والد محمدبن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد...

ابوفروہ مولیٰ عبدالرحمٰن بن ہشام رضی اللہ عنہ

ابوفروہ مولیٰ عبدالرحمٰن بن ہشام،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں اسلام لائے،واقدی نے ان سے ذکرکیاہے،کہ حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ نے مالِ غنیمت تقسیم کیا،اورمجھے اتناہی دیا جتنا،میرے مولیٰ عبدالرحمٰن کو دیا،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ...