ابوخالد الحارثی رضی اللہ عنہ
ابوخالد الحارثی از بنوحارث بن سعد ابراہیم بن بکیر البلوی نے بُشَیر بن ابی قسمہ السلامی سے،انہوں نے ابوخالد الحارثی سے جو بنوحارث بن سعد تھے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایسے موقعہ پر حاضرہوئے کہ آپ غزوۂ تبوک کی تیاری میں مصروف تھے،ہم آپ کے ساتھ ہولئے،تاآنکہ آپ کے مقام حجر جو ارضِ ثمود میں واقع ہے،کیمپ کیا،آپ نے ہمیں ان کے مکانوں میں داخل ہونے اور ان کے چشموں سے انتفاع سے منع فرمادیا،...