پسندیدہ شخصیات  

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ

ابومرہ طائفی رضی اللہ عنہ:بقول حضرمی وہ صحابی ہیں،ابوموسیٰ کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن محمدسے،انہوں نے محمدبن عبداللہ بن سلیمان سے،انہوں نے عبداللہ بن حکم سے،انہوں نے یحییٰ بن اسحاق سے،انہوں نے سعید بن عبدالعزیزسے،انہوں نےابومرہ طائفی،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،اللہ تعالیٰ نے فرمایا،اے ابن آدم!اگرتودن کے ابتدائی حصےمیں چاررکعت نمازاداکریگاتووہ نمازتجھے دن کے...

ابومریم غسانی رضی اللہ عنہ

ابومریم غسانی رضی اللہ عنہ:ابوبکربن عبداللہ بن ابومریم کے داداتھے،ان سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ!آج رات کومیرےگھر ایک بچّی پیداہوئی ہے،اس کانام تجویزفرمادیجیئے،فرمایا،آج رات مجھ پرسورۂ مریم اتری ہے،اس لیے اس کانام مریم رکھ دو،اس سے ان کی کنیت ابومریم ہوگئی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک رہے۔ ابوحاتم رازی لکھتے ہیں،میں نے ابومریم کے ایک...

ابومریم خصی رضی اللہ عنہ

ابومریم خصی رضی اللہ عنہ:شامی تھےاوزاعی نے سلیمان بن موسیٰ سے روایت کی،کہ انہوں نے طاؤس سے کہا،کہ مجھ سے ابومریم خصی نے حدیث بیان کی اورانہیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،انہوں نے جواب میں کہاکہ مجھے کسی غیرخصی سے متعارف کرائیے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...

ابومریم کندی رضی اللہ عنہ

ابومریم کندی رضی اللہ عنہ:ایک روایت میں ازدی ہے،شامی شمارہوتےہیں،اسماعیل بن عیاش نے صفوان بن عمروسے،انہوں نے حجربن مالک سے،انہوں نے ابومریم کندی سے،انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،میں ایک گوہ لے کرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،آپ نے فرمایا،یہ اوراس سےملتےجلتےحشرات الارض گزشتہ عہدکی وہ قومیں ہیں،جنہوں نے خداکی نافرمانی کی اوراللہ نے انہیں مسخ کرکے حشرات الارض بنادیا۔ ایک ر...

ابومریم سکوتی رضی اللہ عنہ

ابومریم سکوتی رضی اللہ عنہ:ان سے یہ حدیث مروی ہے، "من ولاہ من امورالمسلمین شئیاً"، ابن ابی عاصم نے ان کاذکرکیاہے،اورانہیں ازدی لکھاہے،اوران سے یہ حدیث روایت کی ہے،یحییٰ بن محمود نے اجازتاًباسنادہ تاابن ابی عاصم،ہشام بن عمارسے،انہوں نے صدقہ بن خالدسے،انہوں نے یزیدبن ابومریم سے،انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نے ایک فلسطینی سے،جس کی کنیت ابومریم تھی،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سناکہ جس شخص کواللہ تعال...

ابومریم سلولی رضی اللہ عنہ

ابومریم سلولی رضی اللہ عنہ:ان کی نسبت بنوسلولی غلط ہے،ابومریم مرہ بن صعصعہ بن بکربن معاویہ بن ہوازن کے بیٹے تھےاوران کے بھائی کانام عامرتھااوران کی ماں کانام سلول تھا،اوردونوں بھائی ماں کے نام سے منسوب ہیں،ان کی والدہ ذہل بن شیبان کی دُخترتھیں،ابومریم بصری یاکوفی تھے،انہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے دس احادیث روایت کیں،ان کے بیٹےکانام یزیدتھااور ان کااپنانام مالک بن ربیعہ تھا،ان کا ذکرپہلے آچکاہے،ابوعمراورابوموسیٰ...

ابومسعودانصاری رضی اللہ عنہ

ابومسعودانصاری،ان کانام عقبہ بن عمروبن ثعلبہ بن اسیرہ اورایک روایت کے مطابق یسیرہ تھا،ان کاذکرگزرچکاہے،وہ بدری مشہورہیں،کیونکہ وہ بدرکے سکونتی تھے،یاوہاں آکرٹھہرگئے تھے،اکثر اہل السیرانہیں بدری نہیں گردانتے،ہاں البتہ بیعت عقبہ میں موجودتھے،ایک روایت کی روسے غزوۂ بدرمیں موجودتھےعبیداللہ بن احمدنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ بیعت عقبہ ازبنوحارث بن خزرج،ابومسعودعقبہ بن عمروبن ثعلبہ بن اسیرہ بن عسیر...

ابومسعود رضی اللہ عنہ

ابومسعود،ابوالقاسم طبرانی نے ان کاذکرکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ سے(ح)ابوموسیٰ کہتے ہیں ہمیں حسن بن احمدنے ابونعیم سے،ان دونوں نے سلیمان بن احمد سےانہوں نے محمدبن یعقوب بن سورۃ البغدادی سے،انہوں نے محمدبن بکارسے،انہوں نے ہیاج بن بسطام سے،انہوں نے عبادسے،انہوں نے نافع سے،انہوں نے ابومسعود غفاری سے روایت کی، کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے سنا،اوراس دن رمضان کاچاند نظرآ...