پسندیدہ شخصیات  

ابی اللحم رضی اللہ عنہ

ابی اللحم رضی اللہ عنہ:ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہےاوردونوں نے یزید بن عبداللہ بن ہاد سے،انہوں نے مولیٰ ابی اللحم سے انہوں نے ابی اللحم سےروایت کی۔کہ انہوں نے اخجارالزیت کے پاس حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوبارش کے لیے دُعاکرتے دیکھا،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے،ابونعیم کہتے ہیں کہ ابن مندہ نے ابی اللحم ان کی کنیت قراردی ہے، حالانکہ یہ ان کا لقب ابی اللحم ہے کیونکہ وہ گوشت نہیں کھاتے تھے...

ابی لقیط رضی اللہ عنہ

ابی لقیط رضی اللہ عنہ:حبشی یایمنی تھے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزادکردہ غلام تھے، حضرت عمررضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت تک زندہ رہےفوجی نفری کا رجسٹر ان کی تحویل میں ہوتا تھا،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،لیکن ابوعمرکہتے ہیں میں انہیں نہیں جانتا۔ ...

ابوعامرالسکونی رضی اللہ عنہ

ابوعامرالسکونی،شامی تھے،ان سے عبدالرحمٰن بن غنم نے روایت کی،انہوں نے حضورِاکرم سے دریافت کیا،یارسول اللہ،مکمل نیکی کیاہے؟فرمایا،چھپ کر بھی نیکی کاکام اس طرح کرنا،جس طرح لوگوں کے سامنے کرتے ہو،ابنِ غنم نے ابوعامر سے تمامی وضوکے بارے میں حدیث بیان کی، حبیب بن صالح کہتے ہیں کہ ان کی نسبت سکونی ہے،ابن ہندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ابوعامر،انہیں حضورِاکرم نے شام روانہ کیا ،ان سے ابوالیسرنے روایت ...

ابوعامرانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعامر انصاری،انہوں نے آپ سے اہلِ نارکے بارے میں سوال کیا،ان سے فرات البہرانی نے روایت کی،ابوعمر اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے ان کا ذکرکیا ہے، اورانہیں انصاری لکھا ہے،حالانکہ وہ اشعری ہیں اور ان سے بسندہ بواسطہ سلیم بن جنائزی،انہوں نے فرات البہرانی سے،انہوں نے ابوعامراشعری سے روایت کی کہ ایک آدمی نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اہلِ نار کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،سا...

ابوعامراشعری رضی اللہ عنہ

ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ کے بھائی تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے ہانی بن قیس،کسی نے عبدالرحمٰن بن قیس،کسی نے عبید بن قیس اورکسی نے عباد بن قیس لکھاہے،بھائیوں کے ساتھ اسلام قبول کیا،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوعامراشعری رضی اللہ عنہ

ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ کے چچاتھے،اوران کانام عبید بن سلیم بن حضار تھا،اورہم ان کا ذکر ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس کے ترجمے میں کرآئے ہیں،ابن امداشنی نےان کا نام عبید بن وہب بیان کیا ہے لیکن بے سود بات کی اورابوعامر کبارصحابہ سے تھے،جو غزوۂ حنین میں شہید ہوئے تھے۔ عبیداللہ بن سمین نے باسنادہ تایونس ابن اسحاق سے روایت کی،کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوعامرکوان لوگوں کے تعاقب میں روانہ کیا،...

ابوعامراشعری رضی اللہ عنہ

ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ:ابوموسیٰ کے چچاتھے،اوران کانام عبید بن سلیم بن حضار تھا،اورہم ان کا ذکر ابوموسیٰ عبداللہ بن قیس کے ترجمے میں کرآئے ہیں،ابن امداشنی نےان کا نام عبید بن وہب بیان کیا ہے لیکن بے سود بات کی اورابوعامر کبارصحابہ سے تھے،جو غزوۂ حنین میں شہید ہوئے تھے۔ عبیداللہ بن سمین نے باسنادہ تایونس ابن اسحاق سے روایت کی،کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوعامرکوان لوگوں کے تعاقب میں روانہ کیا،...

ابوعامر رضی اللہ عنہ

ابوعامر ،حنظلہ کے والد تھے،جو غسیل ملائکہ تھے،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوعبداللہ محمد بن عمربن ہارون الفقیراندھے سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن علی بن ثابت کے خط سے،انہوں نے ابوبکراحمد بن محمد بن غالب یرقانی سے،انہوں نے علی سے (جودارقطنی کے عمزاد ہیں)انہوں نے احمد بن محمد بن سعید سے ،انہوں نے عبید بن حمدون رواسی سے،انہوں نے حسن بن طریف بن ناصح سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں عبدالرحمٰن بن ناصح الجعفی سے،انہوں نے اجلح سے،انہوں...

ابوعامر رضی اللہ عنہ

ابوعامر رضی اللہ عنہ یہ ابوموسیٰ کے چچاکے علاوہ کوئی اور آدمی ہیں،ابونعیم نے انہیں اشعری لکھا ہے،ان کے نام اختلاف ہے،حضرمی نے عبید بن وہب،کسی نے عبداللہ بن وہب،کسی نے عبداللہ بن ہانی اور کسی نے عبداللہ بن عمار لکھاہے،وہ عامر کے والد تھے،انہیں صحبت ملی،اورشامی شمار ہوتے ہیں،ان سے مروی ہے،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بنوازداور اشعری کیسے اچھے لوگ ہیں،جو میدانِ جنگ سے نہیں بھاگتےاورنہ کسی سے دھوکاکرتے ہیں،یہ ...

ابوعامر رضی اللہ عنہ

ابوعامر،کوفی شمارہوتے ہیں،مطین اورطبرانی نے ان کا ذکرکیا ہے،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوغالب احمد بن عباس سے،انہوں نے ابوبکربن زیدہ سے(ح) ابوموسیٰ کا قول ہےکہ انہیں ابوعلی نے ،انہیں احمدبن عبداللہ نے ،انہیں سلیمان بن احمد نے،انہیں بن داؤدمکی نے،انہیں مسلم بن ابراہیم نے، انہیں مالک بن مغول نے،انہیں علی بن مدرک نے،انہیں ابوعامرنے بتایا،کہ ہم میں کچھ کمی تھی، اس لئے انہوں نے حضورِاکرم کی محفل میں آنا چھوڑدیا،آپ نے وجہ دریا...