پسندیدہ شخصیات  

عبداللہ بن ابوہذیل رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن ابوہذیل ایک صحابی سے،قطربن خلیفہ نےعبداللہ بن ہذیل سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ ایک وقت ہم پرایسابھی گزراہے،کہ بھوک کی وجہ سےبوقتِ رفع حاجت ہمارے پیٹ سےاونٹ کی مینگنیاں نکلتی تھیں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن حکیم،بنوجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے،قاسم بن مخیمرہ نےعبداللہ بن حکیم سے،انہوں نےجہنیہ کےعمررسیدہ لوگوں سے روایت کی،کہ رسولِ اکرم نے انہیں لکھ کرانتباہ فرمایا، کہ مردار سےکوئی فائدہ نہ اٹھایاجائے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن کعب بن مالک رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن کعب بن مالک ایک صحابی سے،ابوالیمان نےشعیب سے،انہوں نےزہری سے،انہوں نےعبداللہ بن کعب سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ حضوراکرم نے فرمایا،اےگروہِ مہاجرین(حضورنےاس دن سرپرپٹی باندھ رکھی تھی)میں دیکھ رہاہوں کہ تمہاری نفری بڑھنا شروع ہوگئی ہےاورانصاروہ لوگ ہیں جنہوں نےمجھےاپنےہاں پناہ دی،پس تمہیں چاہئیےکہ ان کے شرفاکی عزت کرواوران کے خطاکاروں سےدرگزرکرو،دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن محیریزالجمجی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن محیریز الجمجی ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےمحمدبن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریزسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا، میری امت کےکچھ لوگ شراب پئیں گے،اوراس کانام بدل دیں گےاسی حدیث کوسعدبن اوس نےابوبکربن حفص سے،انہوں نےابن محیریزسے،انہوں نےثابت بن سمط سے،انہوں نےعبادہ بن صامت سے،انہوں نےرسولِ...

عبداللہ بن محمدبن حنفیہ رضی اللہ عنہ

عبداللہ بن محمدبن حنفیہ ایک انصاری سے،ابواحمدنےباسنادہ ابوداؤدسے،انہوں نےابنِ کثیر سے، انہوں نےاسرائیل سے،انہوں نےعثمان بن مغیرہ سے،انہوں نےسالم بن ابوالجعدسے،انہوں نےعبداللہ بن محمد بن حنفیہ سےروایت کی،کہ میں اورمیراوالداپنےایک انصاری رشتہ دار کی عیادت کے لئے گئے،اتنے میں نمازکاوقت ہوگیا،توانصاری نے اپنی کنیزسےکہا،کہ ہمیں خالص پاکیزگی اوراستراحت لاکردو،ہم نے اس چیزکوناپسندکیا،ہمارےمیزبان نے کہا،میں نے رسول اکرم کوفرماتےسُنا،اے بلال،ہمیں نمازسے ا...

عبداللہ بن سعد رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن سعدایک صحابی سے،یحییٰ بن محمودنےکتابتہً باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوعمروعثمان بن سعیدسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ رازی سے،انہوں نےاپنےوالدسے، انہوں نےعبداللہ بن سعدسےروایت کی کہ انہوں نے بخارامیں ایک آدمی کوسفیدخچرپرسواردیکھا، اس نےسیاہ ریشم کی پگڑی باندھی ہوئی تھی،کہتاتھاکہ حضورِاکرم نے مجھے یہ پگڑی عطاکی ہے۔ ...

عبداللہ بن شفیق رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن شفیق ایک صحابی سے،ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نے شریح بن نعمان سے،انہوں نے حمادسے،انہوں نے خالدالخداء سے،انہوں نے عبداللہ بن شفیق سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی انہوں نےپوچھا،یارسول اللہ،آپ کونبوت کب عطا ہوئی،فرمایاجب آدم ابھی بن رہے تھے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن عبیدبن عمیر رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن عبیدبن عمیرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے،انہوں نےمعتمربن سلیمان سے،انہوں نےحمید سے،انہوں نےعبداللہ بن عبیدسے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ اکرم کوسویاہواپایا،جب آپ جاگےپڑھ لی،ان سےایک اورحدیث بھی دربارہء فضیلت" لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ "مروی ہے،دونوں نےذکر کیا ہے۔ عبداللہ بن عمردومعذورمیاں بیوی اوران کے بیٹے کاذکرکیاہے،ابوموسیٰ ...

عبداللہ بن عمیریاعمیرہ رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن عمیریاعمیرہ،ابولہب کی لڑکی کےخاوندسے،فضیل بن دکین نےاسرائیل سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نےمعبدبن قیس سے،انہوں نےعبداللہ بن عمیریاعمیرہ سے،انہوں نے ابولہب کی بیٹی سےروایت کی،کہ میں اپنےگھرمیں تھی کہ حضورِاکرم تشریف لائے،اورفرمایا،کیا گھرمیں کوئی بچہ یابڑھیانہیں ہے،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔ ...

عبداللہ بن زیدابوقلابہ رقاشی رحمتہ اللہ علیہ

عبداللہ بن زیدابوقلابہ رقاشی ایک صحابی سے،شعبہ نےخالدالخداسے،انہوں نےابوقلابہ سے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کیا،کہ انہوں نے حضوراکرم کو "فیَومَئِذٍلایُعَذِّبُ عَذَابَہُ اَحَد" پڑھتےسنا،عاصم الاحوال نے جوان کےپاس تھے،کہاکہ میں نے حسن کواسی طرح پڑھتےسنا،خالدالخداءکہتےہیں کہ انہوں نےعبدالرحمٰن بن ابوبکرکواسی طرح پڑھتےسنا۔ اسےعبیداللہ بن موسیٰ نےسلیمان خوزی سے،انہوں نےخالدسے،انہوں نےابوقلابہ سے،انہوں نے...