پسندیدہ شخصیات  

مفتی محمد سعد اللہ مراد آبادی

مفتی محمد سعد اللہ مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانا  مفتی محمد سعدا للہ مرادآبادی/رام پوری۔تلخص: آشفتہ۔لقب: جامع العلوم،امام العلماء،مرجع الفضلاء،قاضی الوقت۔والد کا اسم گرامی: مولانا نظام الدین علیہ الرحمہ۔شیخ قوم سے تعلق  تھا۔آپ کے والدگرامی اپنے وقت کےجید عالم وعارف تھے۔(تذکرہ کاملان رام پور:151) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 17/رجب المرجب 1219ھ،مطابق  اکتوبر/1804ء کو’’محلہ کسرول،مولسری والی...

غزالیِ زماں رازی دوراں سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃ اللہ علیہ

غزالیِ زماں رازی دوراں سید احمد سعید شاہ کاظمی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید احمد سعید شاہ کاظمی۔کنیت: ابوالنجم۔لقب: غزالیِ زماں،رازی دوراں،امام اہل سنت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: غزالیِ زماں  سید احمد سعید شاہ کاظمی بن حضرت سید مختار احمد  کاظمی بن حافظ سید یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سید وصی نقشبندی مجددی قادری بن محمد مولانا سید شاہ صبغت اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سید شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سید میر...

حضرت مولانا سید ایوب علی رضوی

مولانا سید ایوب علی رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید ایوب علی رضوی۔ لقب: عاشقِ اعلیٰ حضرت،مخدومِ ملت،فدائے رضویت۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا سید ایوب  علی رضوی بن سید شجاعت علی بن سید تراب علی بن سید ببر علی (علیہم الرحمہ)۔ تاریخِ ولادت: آپ علیہ الرحمہ 1295ھ،مطابق 1875ء کو "بریلی شریف"(انڈیا) میں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:  ابتدائی تعلیم بریلی میں  حاصل کی،مڈل  تک اسکول  کی تعلیم حاصل  کرنے کے بعد فارسی &nbsp...

سند الکاملین حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں برکاتی قادری مارہروی

سند الکاملین حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں برکاتی قادری مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   ولادتِ باسعادت:  حضرت ستھرے میاں کی پیدائش 10؍ رجب المرجب 1163ھ کو ہوئی۔ والد ماجد: اسد العارفین حضرت سید شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شادیاں : آپ نے دو  شادیاں کیں، ایک سید محمد احسن صاحب کی صاحبزادی سے اور دوسری شادی آپ نے قصبہ باڑی میں قاضی سید غلام شاہ حسین صاحب کی صاحبزادی فضل فاطمہ سے کی۔ تقوی : آپ کو مسجد میں نماز پڑھ...

علی المرتضی, امیر المؤمنین

حضرت علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نام ونسب: اسمِ گرامی: والدنے آپ کا نام ’’علی‘‘ اور والدۂ ماجدہ نے’’حیدر‘‘ رکھا۔ کنیت: ابوالحسن اور ابو تراب ہے۔القاب:امیر المؤمنین،امام المتقین،صاحب اللواء، اسداللہ(شیرِ خدا)،کرار،مرتضیٰ،اور مولا مشکل کشا مشہور القاب ہیں۔ والد کی طرف سے سلسلۂ نسب:علی بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ۔والدہ کی طرف سے سلسلۂ نسب: ف...

امام علی رضا

حضرت امام علی رضا﷜ نام ونسب: اسم گرامی: امام علی بن امام موسیٰ کاظم۔کنیت: ابوالحسن۔القابات: صابر،ولی ،ذکی، ضامن ،مرتضیٰ اورسب سے مشہور لقب امام  علی رضا ہے۔آپ حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کےلختِ جگر اورآئمہ اہل بیت میں آٹھویں امام ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت امام  علی رضا بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہ...

مولانا مفتی ظفر علی نعمانی

مولانا مفتی ظفر علی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:  مولانا مفتی ظفر علی نعمانی۔لقب:سید نا امام اعظم ابو حنیفہ سے محبت و نسبت کے سبب ’’نعمانی‘‘اپنے نام کے ساتھ لکھتے تھے جو کہ نام کا حصہ بن گیا۔ والد کااسم گرامی: مولانا محمد ادریس علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 15/نومبر 1917ء،مطابق ماہ صفر/1336ھ،کو’’سید پور‘‘ضلع بلیا،یو پی انڈیا میں ہوئی۔(روشن دریچے:201) تحصیل ِعلم...

حضرت شیخ نجیب الدین متوکل

  آپ حضرت شیخ فریدالحق والدین قدس سرہ کے حقیقی بھائی اور خلیفہ اعظم تھے۔ ظاہر و باطن میں بلند رتبہ رکھتے تھے۔ نہایت متوکل انسان تھے۔ ستر سال تک دہلی میں رہے مگر اس عرصہ میں کبھی کسی دنیا دار کے گھر نہیں گئے، اگرچہ آپ کے پاس نقد اور جنس سے کوئی چیز بھی نہیں تھی، مگر آپ کو یاد خدا میں اتنی مشغولیت رہتی کہ بسا اوقات یہ معلوم نہ ہوتا کہ آج کون سی تاریخ یا کون سا دن ہے، آپ کے نزدیک اپنے بیگانے غریب و امیر ایک ہی جیسے تھے، ایک دن لوگوں نے آپ سے پو...

حضرت مولانا شاہ غلام قطب الدین برہمچاری

حضرت مولانا شاہ  غلام قطب الدین برہمچاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: مولاناشاہ قطب الدین ۔لقب: سہیل ِ ہند،برہم چاری۔(یعنی ویدوں اور شاستروں کاعالم/پرہیزگار)۔والد کااسم گرامی:فخر العلماء حضرت مولانا حکیم سخاوت حسین چشتی فخری سلیمانی حافظی سہسوانی  رحمۃ اللہ علیہ۔خاندانی تعلق قطب المشائخ حضر ت خواجہ ابو یوسف چشتی  اور خواجہ مودود چشتی علیہما الرحمہ سےہے۔آپ کےوالد گرامی(مولانا حکیم سخاوت حسین علیہ الرحمہ مرید وخلیفہ  شیخ الاسلام حا...

حضرت مولانا محمد ریحان رضا خاں بریلوی﷫

 حضرت مولانا محمد ریحان رضا خاں بریلوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: مولانا  محمد ریحان رضا خان۔لقب: ریحانِ ملت۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا محمد ریحان رضا قادری بن مفسرِ اعظم ہند حضرت  مولانا محمد ابراہیم رضا خاں بن حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد حامد رضا خاں بن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری فاضل بریلوی بن مولانا نقی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں بن حافظ کاظم علی خاں ۔(علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(حیاتِ اعلیٰ حضرت) تاریخِ ولادت: آپ کی...