علامہ مخدوم غلام محمد بُگائی
جید عالم دین ، بلند پایہ شاعر، عاشق رسول ﷺ حضرت علامہ مخدوم غلام محمد گوٹھ بگا تحصیل مورو ضلع نوابشاہ میں تولد ہوئے۔ مخدوم غلام محمد نے میاں نور محمد کلہوڑو کا دور حکومت (۱۱۳۱ھ/۱۷۱۹ء تا ۱۱۶۷ھ /۱۷۵۳ئ) پایا۔ سن ولادت معلوم نہ ہوسکا لیکن اندازا ہے کہ آپ بارہویں صدی کے ابتدائی دور میں تولد ہوئے ہونگے۔ میاں نو رمحمد کلہوڑو کے دور میں حضرت مخدوم غلام محمد نے نامور بزرگ ملک العلماء حضرت علامہ مخدوم عبدالرحمن شہید (درگاہ مخادیم کھہڑا ضلع خیر پور ...