شیخ عبدالرحیم گرہوڑی
مجاہد فی سبیل اللہ علامہ مولانا شیخ عبدالرحیم شہید گرہوڑی بن سعد اللہ منگر یو غالبا ۱۱۵۲ھ کو کھپرو کے ایک گوٹھ (ضلع سانگھڑ ) میں تولد ہوئے ۔ اس کے بعد آپ کے والد نے کڈھرہ ریلوے لائن ( ضلع سانگھڑ) کے قریب رہائش اختیار کی ہوگی اور ۱۱۹۰ھ کے بعد آپ نے گرہوڑ ( تحصیل کھپرو ) کو اپنا مسکن بنایا۔ تعلیم و تربیت : آپ نے وقت کے نامو ر عالم دین اور فقیہ حضرت مولانا محمد مبین کی خدمت میں کے فراغت حاصل کی۔ شادی واولاد: آپ نے پانچ شادیاں کیں ۔ چار بیٹیاں تو...