پسندیدہ شخصیات  

مولانا سہراب چارن

  جناب مولانا سہراب بن محمد آچر چارن گوٹھ کنڈی استیشن پھلجی ضلع دادو، سندھ) میں ۱۹۲۴ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ماسٹر والی ڈنہ قریشی بو بکائی کے پاس پرائمری کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد مولانامحمد سلیمان میمن  (محلہ میمن نزد جیون شاہ مسجد ، دادو شہر) کے پاس فارسی و عربی کی کتب پڑھیں اوراعلیٰ تعلیم کیلئے مدرسہ عین العلوم امینائی شریف میںرجو ع کیا، جہاں مولانا سید امیر محمد شاہ حسینی کے پاس نصاب مکمل کرکے ۱۹۴۹ء کو فارغ التحصیل ہوئے۔ بی...

مولانا سعد اللہ خان چانڈیو

  استاد العلماء علامہ مولانا سعد اللہ خان چانڈیو گوٹھ ستانی چانڈیو تحصیل خیر پور نا تھن شاہ ضلع دادو (سندھ )میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت : قرآن مجید ناظرہ ملا پیر بخش سے پڑھا ، گوٹھ بہادر پور میں سید و ریل شاہ کے پاس فارسی پڑھی ۔ اس کے بعد رہڑو شریف کی نامور دینی درسگاہ میں داخلہ لے کر استاد العلماء سند الکاملین حضرت مولانا محمد صالح مہیسر ؒ کی خدمت میں رہ کر درسی نصاب مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ بیعت : شیخ طریقت ولی کامل حضرت پیر سید محم...

جرنیل اہلسنّت جناب محمد سلیم قادری

  بھارت کے شہر گجرات سے نقل مکانی کرکے اانے والے محمد ابراہیم قریشی نے اپنی زوجہ آمنہ بی بی کے ساتھ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ  نانک وارہ پان منڈی میں رہائش اختیار کی۔ انہیں تین بیتے اور دوبیٹیاں تولد ہوئیں۔ دو بیٹوں کے بعد ایک سعادت مند بیٹا۔ ۱۹۶۰ء میں تولد ہوا جس کا نام محمد سلیم رکھا گیا۔ محمد ابراہیم نے ۱۹۶۸ء میں بلدیہ ٹائون کراچی میں رہائش اختیار کی۔ تعلیم و تربیت: آپ کا خاندان مذہبی تھا، بچپن سے صالحین اور علماء اہلسنت کی صحب...

مفتی اعظم حضرت علامہ سعد اللہ انصاری

  استاد العلماء حضرت مفتی اعظم علامہ محمد سعد اللہ انصاری تقریباً ۱۸۶۴ء میں نیوہالا (ضلع حیدرآباد) کے انصاری محلہ میں تولد ہوئے (السند) تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم ہالا میں حاسل کی اس کے بعد مزید تعلیم کیلئے حرمین شریفین کا سفر اختیار کیا۔ تحصیل علم کے بعد وطن واپس ہوئے (تاریخ و ماہ ولادت، اساتذہ کے نام ، فراغت کا سن معلوم نہ ہوسکا) جامع مسجد صدر حیدرآباد کے امام و خطیب مقرر ہوئے۔ علوم دین کے علاوہ مختلف ادیان نجوم اور عروض و غیرہ علوم می...

مولانا رحمت اللہ بلوچ

  استاد العلماء مولانا رحمت اللہ بن بہادر خان (بلوچ قبیلہ کی شاخ شر سے تعلق تھا) پکا چانگ (ضلع خیر پور میرس) کے نزد شر بلوچ قبیلہ کے گوٹھ میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: یہ معلون نہ ہوسکا کہ آپ نے کہاں اور کن کن اساتذہ کرام سے تعلیم حاصل کی۔ بیعت: غالباً حضرت شیخ کامل حافظ محمد صدیق قادری علیہ الرحمۃ ( بانی درگاہ بھر چونڈی شریف) سے سلسلہ عالیہ قادریہ راشدیہ میں دست بیعت تھے۔ درس و تدریس: اپنے گوٹھ می ندرس دیا، پکا چانگ کے شمال میں جیلانی سادا...

سراج العلماء حضرت مولانا غلام عمر مہیسر :

  حضرت مولانا غلام عمر بن حضرت مولانا محمد صالح ثانی مہیسر ۲۸ ، محرم الحرام ۱۲۷۹ھ کو تولد ہوئے۔ مولانا غلام عمر نے علوم عقلی و نقلی میں اپنے والد ماجد حضرت علامہ محمد صالح سے تحصیل کی۔ اس کے بعد والد ماجد کے دست بیعت ہو کر سلوک کی منازل طے کر کے باطن میں کمال حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ والد صاحب کے مدرسہ میں زندگی بھر درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ پھیلی ہوئی جہالت اور گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دین حق کی شمع فروزاں کی ۔ عوام و علماء...

حضرت مولانا محمد صالح ثانی :

  میاں محمد صالح اول نے اپنے والد مولانا محمد مبارک کے حکم سے مدرسہ قائم فرمایا ۔ ان کے جانشین ملا محمد مالک ہوئے ۔ اور ان کی پشت سے دریکتا، عالم بے مثال حضرت مولانا محمد صالح دوم مہیسر ۱۳، صفر المظفر ۱۲۴۱ھ کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت :  مولانا محمد صالح نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد کے پاس حاصل کی ۔ قرآن مجید کا ختم حافظ میاں نبی بخش کے پاس گوٹھ باگوتیونی میں ( جوکہ میہڑ سے دو میل مشرق کی جانب ہے ) کیا۔ لاڑکی سیر پر گئے واپسی میں پر...

حضرت مولانا محمد مبارک مہیسر :

  مولانا محمد مبارک ۱۵، ذوالحجہ ۱۱۸۵ھ کو تولد ہوئے ۔ اپنے والد ماجد حضرت مولانا عبید اللہ کے پاس عقلی و نقلی علوم میں مہارت و کما ل حاصل کیا۔ علوم ظاہر کے بعد علوم باطن میں بھی درجہ کمال کو پہنچے ۔ کشف و کرامت کے صاحب تھے ۔ عمر بھر دین و ملت کی خدمت کی ، دن رات درس دیا، جہالت کی کالی رات میں علم کے دیئے روشن کئے ، مسلسل جدوجہد ، خون پسینہ کی کمائی سے علماء کی ایک کھیپ تیار کر کے امت مسلمہ کی رہنمائی و رہبری کے لئے پیش کی ۔ آپ سادگی پسند ، ش...

الحاج رحیم بخش قمر لاکھو

  سندھ کے نامور قادر الکلام شاعر، عالم ، مصنف الحاج رحیم بخش قمر بن محمد عیسی لاکھو۲۲، نومبر ۱۹۳۳ء کو گوٹھ عمر راہو نزد دولت پور ضلع نوابشاہ سندھ ، میں تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت : مدرسہ انوار العلوم شکار پور اور مدرسہ جامع مسجد نوابشاہ میں مولانا پیر غلام مجدد سر ہندی (ماتلی ) ، مولانا عبداللہ ، مولاناالحاج محمد ہاشم انصاری نوابشاہی اور مفتی کریم بخش مگسی (میہڑ)کے پاس دینی تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ نعت گوشعراء الحاج عبدالرحمن انجم مرحوم (ہالا)...

مولانا سید ریاض الدین سہروردی

  مولانا سید ریاض الدین سہروردی بن مفتی سید محمد جلال الدین چشتی سراجی کا شمیری ریاست ’’جے پور ‘‘(انڈیا )میں ۱۹۱۹ء کو تولد ہوئے ۔ مفتی کا شمیری کا نعتیہ دیوان ’’الجلال ‘‘کے نام سے آستانہ سہروردیہ لاہور سے ۱۲۸ صفحات پر مشتمل شائع ہو چکا ہے ۔ (مجلہ لیلۃ النعت ۱۹۹۴ء ص۴۲) تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں والد بزرگوار سے حاصل ہوئی، اس کے بعد علاقائی مکتب مسجد میں تعلیم حاصل کی ۔ کت...