سیّدنا قیس ابن سائب رضی اللہ عنہ
بن عویمربن عائذ بن عمران بن مخزوم۔یہ ابوعمراورزبیر بن بکارکاقول ہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ قیس بن سائب ابن عائذ بن عبداللہ بن عمروبن مخزوم قریشی مخزومی بقول بعض زمانہ جاہلیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےابراہیم بن میسرہ نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے قیس بن سائب سے سناکہ وہ کہتےتھےماہ رمضان کا فدیہ لوگ یہ دیتے ہیں کہ ہرروزہ کے عوض ایک مسکین کوکھلاتے ہیں مگرمیری طرف سے تم لوگ ہر روزے کے عوض میں ایک صاع دوان کی ع...