سیّدنا قیس ابن خرشہ رضی اللہ عنہ
قیسی۔بنی قیس بن ثعلبہ سے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئے تھے اورآپ سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ حق کہیں گے۔حرملہ بن عمران نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی ہےکہ ان کو محمد بن یزید بن ابی زیاد ثقفی نے یہ کہتے ہوئے سناکہ قیس بن خرشہ اورکعب احبار دونوں ساتھ ساتھ سفرکررہے تھے یہاں تک کہ صفین میں پہنچےکعب تھوڑی دیر وہاں ٹھہر گئے اورکہنے لگےلاالہ الااللہ اس مقام پر مسلمانوں کا خون اس قدر بہایاجائے گاکہ کسی زمین پر اس قدر...