پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا قیس ابن  قارب رضی اللہ عنہ

   ضبی۔دارقطنی نے ان کو ذکرکیاہے۔جعفربن زبیرنےقاسم بن ابی امامہ سے انھوں نے قیس بن قارب ضبی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ ابن آدم کے گناہ پرچالیس دن تک مواخذہ نہیں کرتاتاکہ وہ توبہ کرے۔یہ حدیث فروہ بن قیس سے بھی مروی ہے۔جوان کے نام میں بیان ہوچکی ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوغنیم تھی۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوانھوں نے دیکھاتھا۔بصرہ میں رہتےتھے۔شعبہ نے عاصم احول سے انھوں نے غنیم بن قیس اسدی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے اپنے والد سے چند کلمات سنے تھےجوانھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے مرثیے میں کہےتھے؂ ۱؎        الالی ویل علی محمد                     ...

سیّدنا قیس ابن  غربہ رضی اللہ عنہ

   کنیت ان کی ابوغربہ تھی احمسی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئےتھے اوراپنی قوم کواسلام کی ترغیب دی تھی۔ان کو مستغفری نے کتاب الوفود میں ذکرکیاہے۔ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

 سیّدنا قیس ابن  ابی غزرہ رضی اللہ عنہ

   بن عمیر بن وہب غفاری۔بعض لوگ انھیں جہنی کہتے ہیں۔کوفہ میں رہتے تھے اور وہیں وفات پائی ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے ہمیں خطیب عبداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے شعبہ بن اعمش سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھےمیں نے ابووائل کو قیس بن ابی غزرہ سے روایت کرتےہوئے سناکہ وہ کہتےتھے ایک روزبازارمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم بازارمیں خریدو فروخت کررہے تھے ہم لوگ اپنے کود...

سیّدنا قیس ابن  عمیر رضی اللہ عنہ

  ۔ابن قانع نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ حمیدبن عبدالرحمن سے انھوں نےقیس بن عمیرسے روایت کی ہےکہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گیااورمیں نے اسلام قبول کیا اورمیں نے اپنی قوم کو بھی مسلمان کیاحضرت نے مجھے میری قوم کا سردارمقررکردیاتھاان کاتذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپر استدراک کرنے کے لیے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  عمرو رضی اللہ عنہ

   ان کے والد عمروبن قیس بن زید بن سواد بن مالک بن غنم بن مالک بن نجار انصاری خزرجی ہیں یہ دونوں غزوۂ احد میں شریک ہوئےتھے ہمیں عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن  بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق شہدائے احد کے ناموں میں لکھاہےکہ بنی سواد بن مالک بن غنم سے عمروبن قیس اوران کے بیٹے قیس بھی تھے۔ان کاتذکرہ عمروکے نام میں اس سے زیادہ ہوچکاہے قیس کی شرکت بدرمیں اختلاف ہے ابن کلبی نے ان کو شرکائے بدرمیں شمارکیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ...

سیّدنا قیس ابن  عبید رضی اللہ عنہ

   بن حریر بن عبید بن جعد بن عوف بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار کنیت ان کی ابوبشرتھی۔صحابی ہیں احد میں اورتمام مشاہد میں شریک تھےاورجنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )...

سیّدنا قیس ابن  سعد رضی اللہ عنہ

  بن عبادہ بن ولیم بن حارثہ بن ابی خزیمہ بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ انصاری خزرجی ساعدی۔کنیت ان کی ابوالفضل تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبداللہ اوربعض لوگ کہتےہیں ابوعبدالملک۔والدہ ان کی فکیہہ بنت عبید بن ولیم  بن حارث تھیں۔فضلائے صحابہ میں سے تھےاورعرب کے عقلااوراہل کرم میں تھےرائے ان کی صائب ہوتی تھی تدبیر جنگ خوب جانتے تھےاورشجاع اورعالی نسب تھے اپنی قوم کے سردارتھے۔ہمیں ابراہیم اوراسمعیل وغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ سے نقل...

سیّدنا قیس ابن  سعد رضی اللہ عنہ

   بن ثابت۔انصاری۔جعفرمستغفری نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےعقیل نے زہری سے انھوں نے ثعلبہ بن ابی مالک قرظی سے انھوں نے قیس بن سعد ثابت انصاری سے جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردارتھےروایت کی ہے کہ انھوں نے حج کاارادہ کیااوراپنے سر میں ایک جانب کنگھی کرچکے تھےکہ ان کےغلام نے قربانی کے جانورکوقلاوہ پہنادیاپس یہ دیکھ کر انھوں نے سر کے دوسری جانب کنگھی نہیں کی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورکہاہے کہ میں ان کو قیس بن سعد بن عباد...