سیّدنا غالب ابن ابجر رضی اللہ عنہ
۔مزنی۔بعض لوگ ان کوغالب بن دیخ مزنی کہتےہیں شایدیہ ان کے داداہیں۔ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان سے عبداللہ بن مغفل نے روایت کی ہے اس کوشریک نے منصورسے انھوں نے عبیدبن حسن بن ابی الحسن بصری سےانھوں نے عبداللہ بن مغفل سے انھوں نے غالب بن دیخ سے پالے ہوئےگدھوں کی بابت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث روایت کی ہے کہ میں نے ان گدھوں کاگوشت تمھارے لیے مکروہ کیاہے جوبستی کے قریب رہتےہوں۔اورشعبہ نے اورمسعر نے ان کا نام غالب بن ابجرکابیان کیاہے۔ہمی...