سیّدنا عمرو ابن حزم رضی اللہ عنہ
بن زید بن لوذان بن عمروبن عبدعوف بن غنم بن مالک بن نجار۔انصاری خزرجی ثم البخاری بعض لوگ ان کا نسب مالک بن جسم بن خزرج کے خاندان میں اوربعض ثعلبہ بن زید مناہ بن حبیب بن عبدحارثہ بن مالک کے خاندان سے بیان کرتےہیں ۔ان کی والد ہ قبیلۂ بنی ساعدہ کے تھیں کنیت ان کی ابوضحاک تھی سب سے پہلاغزوہ ان کا خندق تھا ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اہل نجران پرعامل بھی بنایاتھااس وقت ان کی عمرسترہ سال کی تھی ان سے پہلے آپ خالد بن ...