سیّدنا عمرو ابوزرعہ رضی اللہ عنہ
کنیت ان کی ابوزرعہ تھی۔ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔منصور بن ابی مزاحم نے اورسوید بن سعید نے خالد زیات سے انھوں نے زرعہ سے انھوں نے عمروسے انھوں نے اپنے والد سے جوان چار آدمیوں میں کے ایک شخص تھے جنھوں نے بوقت شب حضرت عثمان بن عفان کو دفن کیاتھا۔ روایت ہے کہ وہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے توآپ نے فرمایا کہ اہل قبا کے پاس چلوہم ان کو جاکرسلام کریں گےچنانچہ آپ تشریف لے گئے اوران لوگوں کو سلام کیااورفرمایاکہ اے...