پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عصمہ ابن سرج رضی اللہ عنہ

   یہ کہتے تھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ حنین میں شریک تھا۔ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔اوران کو ابواحمد عسکری نے ذکرکرکے کہاہے کہ یہ عصمہ بن سرج ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عصمہ ابن ریاب رضی اللہ عنہ

   بن حنیف بن ریاب بن حارث بن امیہ بن زیدیہ غزوۂ حدیبیہ میں شریک تھے۔ انھوں نے درخت کے نیچےبیعت کی تھی اس کے بعد تمام غزوات میں شریک تھے اورواقعہ یمامہ میں شہید ہوئے تھے ان کو ابن دباغ اندلسی نے ابوعمرپراستدراکاً بیان کیاہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عصمہ ابن حصین رضی اللہ عنہ

   یہ اکثراپنے داداکی طرف منسوب کیے گئے ہیں بعض لوگ کہتےہیں کہ عصمہ بن وبرہ بن خالدبن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن عمروبن عوف بن خزرج اکبرانصاری خزرجی ہیں۔غزوۂ بدرمیں شریک تھے اس کوموسی بن عقبہ اورواقدی اورابن عمارہ نے بیان کیاہے مگرابن اسحاق اورابومعشر نے ان کو اہل بدرسے نہیں کہاہے۔ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ جولوگ غزوۂ بدرمیں شریک تھے ان میں ہبیل اورعصمہ بھی تھے دونوں جووبرہ کے بیٹے او...

سیّدنا عصمہ انصاری رضی اللہ عنہ

   ہیں یہ بنی مالک بن نجار کے حلیف تھے اورقبیلہ اشجع سے تھے۔ان کو موسیٰ بن عقبہ نے ان لوگوں میں ذکرکیاہےجوبدرمیں شریک تھے ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے۔ان کے نسب میں بھی جو کچھ کلام ہے انشاء اللہ عصمیہ کے نام میں ذکرکیاجائےگا۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)  ...

سیّدنا عصمہ ابن ابیر رضی اللہ عنہ

  نم زید بن عبداللہ بن صریم بن واثلہ بن عمروبن عبداللہ بن لوی بن عمرو بن حارث بن تیم بن عبدمناہ ابن اوبن طانجہ بن الیاس بن مضرتیمی ربابی ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی قوم بنی تیم بن عبیدمناہ کے اسلام کی خبرلے کرآئےتھے۔یہ تیم تمیم بن مربن اوبن طانجہ کے چچازادبھائی تھے یہ عصمہ سجاح کے کارزارمیں شریک تھے(کیوں کہ)اس نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں نبوت کادعوی کیاتھا۔یہ ان دنوں بنی عبدمناہ کے سردارتھے۔ان کا تذکرہ ابوعمر...

سیّدنا عصام مزنی رضی اللہ عنہ

   ہیں صحابی تھے،ہم کوابراہیم بن محمدوغیرہ نے اپنی سندوں کے ساتھ محمد بن عیسیٰ بن سورہ سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی عمرنے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابن عینیہ نے عبدالملک بن نوفل بن مسابق بن عصام مزنی نے اپنے والدسےنقل کرکےبیان کیااوروہ صحابی تھے کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب (کہیں)لشکربھیجاتھاتوآپ نے فرمایاکہ تم مسجددیکھو یا (شک راوی ہے)موذن (کی اذان)کوسنوتو(اس وقت)تم کسی کو قتل نہ کرو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا...

سیّدنا عسعس ابن سلامہ رضی اللہ عنہ

   تمیمی ہیں بصری تھےبصرہ میں رہتےتھےان کا صحابی ہوناثابت نہیں ان سے حسن اور ارزق بن قیس حارثی نے روایت کی ہے۔بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خودحدیث نہیں سنی ان کی حدیث مرسل تھی ان کی کنیت ابوصفرہ تھی بعض نے کہاہے کہ ابوصفیرہ اور بعض نے کہاکہ ابوسفرہ تھی۔شعبہ نے ارزق بن قیس سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے عسعس بن سلامہ کوکہتےہوئے سناکہ اصحاب نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک شخص پہاڑ میں عبادت کرنے کوچلے آئ...

سیّدنا عس عذری رضی اللہ عنہ

   ہیں اوربعض لوگ ان کو غفاری کہتے ہیں۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک زمین وادی قرٰی میں مانگی تھی جوآپ نے انھیں دے دی تھی اسی وجہ سے اس زمین کا نام بویرہ عس مشہورہوا۔یہ کہتےتھےمیں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوغزوۂ تبوک میں دیکھاتھاآپ نے مسجدوادی القریٰ میں نماز پڑھی تھی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابوعمرنے اسی طرح غس کے نام میں لکھاہے اور ابوعمرنے عنبرکے نام میں بھی ان کا تذکرہ لکھاہے مگر اس میں اختلاف ہے امیرابونصرنے عنتر لکھا ہ...

سیّدنا عریب ابن عبدکلال رضی اللہ عنہ

   بن عریب بن سرح مدل بن ذی رعین حمیری کی اولاد سے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اوران کے حارث بن عبدل کلال کی طرف تحریر لکھی تھی اورحکومت عمیران دونوں کے متعلق تھی۔اس کو کلبی نے کہاہے ان کے بھائی کے تذکرہ میں اس سے زیادہ بیان ہواہے۔ (ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...