سیّدنا عبیداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ
بن عبدالمطلب بن ہاشم قریشی ہاشمی ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازادبھائی تھے ان کی والدہ لباب کبری ام الفضل بنت حارث تھیں۔ان کی کنیت ابومحمد تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھااورآپ کی حدیثیں بھی ان کویادتھیں۔یہ اپنے بھائی عبداللہ سے بہت چھوٹے تھے بعض لوگوں نے بیان کیاہےکہ عبداللہ اورعبیداللہ کی پیدائش میں ایک سال کافرق تھاہم کو ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کو عبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے مجھ سےمیرے ...