سیّدنا عبد ابوحدر رضی اللہ عنہ
ان کی کنیت ابوحدردہے۔اسلمی ہیں یہ اپنی کنیت ہی کے ساتھ مشہورتھے۔ان کا تذکرہ انشاء اللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں آئے گا ان کے نام میں علماء (نسب)نے اختلاف کیاہےاحمد بن حنبل اور یحییٰ بن معین نے توان کا نام عبدبیان کیاہے اورہشام ابن کلبی نے ان کا نام سلامہ بن عمیربیان کیاہے اور پہلے بیان ہوچکاہے کہ یہ عبداللہ بن ابی حدردہیں امردرداء کے والدتھے واللہ اعلم۔ہم کوعبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند کویونس بن بکیرتک پہنچاکرخبردی انھوں نے محمد بن ا...