پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

   بن عثمان بن عمروبن کعب بن سعد بن مرہ قریشی تیمی طلحہ بن عبیداللہ کےبھائی تھے اور صحابی تھے جنگ جمل میں ماہ جمادی الاخری۳۶ھ؁ میں شہیدہوئے اور اسی واقعۂ جمل میں ان کے بھائی طلحہ بھی شہیدہوئے۔اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبد رضی اللہ عنہ

  بعض لوگ ابن عبیدبیان کرتے ہیں یہ راشدکے والد تھے اوران کی کنیت ابومعاویہ تھی ان سے ان کے بیٹے عثمان نے روایت کی ہے ان کی حدیث اہل شام سےمروی ہے عثمان بن محمد نے اپنے والد محمد بن عثمان سے انھوں نے والد عثمان بن عبدالرحمن سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن بن ابی راشد بن عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں اپنی قوم کے سوسواروں کے ساتھ رسول خدا صلی  اللہ علیہ وسلم کے پاس آیاتھاجس وقت ہم لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچے توٹھ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبیدقاری رضی اللہ عنہ

   ہیں قارہ ہون بن خزیمہ برادراسدبن خزیمہ کی اولادکوکہتے ہیں یہ عبدالرحمن رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھے مگرانھوں نے نہ تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی اورنہ آپ سے کوئی روایت کی واقدی نے ان کوصحابی کہاہے۔اوراپنی کتاب طبقات میں ان لوگوں کاذکرکیاہے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاورکہاہےکہ یہ عبدالرحمن حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں عبداللہ بن ارقم کے ساتھ بیت ...

حضرت سید شمس الدین محمد اعظم گیلانی رضی اللہ عنہ

آپ سلطان الاوتاد، رئیس الافرا، قطب الواصلین، غوث العالمین، مہر سپہر حقائق، بدرِ فلک دقائق، جمالِ شریعت و طریقت شاہبازِ حقیقت و معرفت مہبطِ انوار الٰہی تھے۔ حضرت سید ابو محمد سراج الدین شاہ میر گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اکبر و مرید و خلیفہ اعظم و سجادہ نشین تھے۔ نام و لقب آپ کا نام نامی محمد، نصر، [۱] [۱۔ غوث اعظم ص ۳۰۵] کنیت سامی ابو محمد، لقب بزرگ شمس الدین، اعظم تھا۔[۱] [۱۔ تذکرہ غوثیہ ۱۲ شرافت]  ولادت آپ کی ولادت با سعادت ۷۵۴ھ سات سو...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبدزب رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں ان کوصرف ابن عقدہ نے بیان کیاہے ہم کوابوموسیٰ نے اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہمیں سید ابومحمد یعنی حمزہ بن عباس نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن فضل مصری نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالرحمن بن محمد مدینی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن محمد بن سعید نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے محمد بن اسمعیل بن اسحاق راشدی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے محمد بن خلف نمیری نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے علی بن حسن عبدی نے اصبغ بن نباتہ سے نق...

سیّدنا عبدالرحمن ولد عبداللہ رضی اللہ عنہ

   کے والد ہیں ان کانسب کسی نے نہیں بیان کیاہے۔ابوعمران محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسےجوصحابی تھےروایت کی وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسم نے ایک جماعت کی طرف دیکھا اورپوچھایہ کون لوگ ہیں لوگوں نے عرض کیاکہ قبیلۂ ازد کے لوگ ہیں فرمایاقبیلۂ ازد کے لوگ تمھارے پاس آئے ہیں وہ بہت اچھی صورت والے ہیں اور شیریں کلام اور خندہ پیشانی ہیں پھردوسرے گروہ کی طرف دیکھ کرپوچھا یہ کون ہیں لوگوں نے عرض کیاقبیل...

سیّدنا عبدالرحمن بن عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہ

  ا۔یہ عبدالرحمن امیرالمومنین ابوبکرصدیق بن ابی قحافہ کے بیتے ہیں ان کے والد کے ذکر میں ان کا نسب بیان ہوچکاان کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور بعض نے بیان کیا ہے کہ ان کی کنیت ابومحمد تھی وہ اس وجہ سے کہ ان کے بیٹے کانام محمد تھاجن کولوگ ابوعتیق کہتے ہیں اور بعض ابو عثمان بیان کرتے ہیں ان کی والدہ ام رومان تھی یہ مدینہ میں رہتے تھے اور مکہ میں وفات ہوئی ۔ صحابہ میں کوئی چارشخص ایسے نہیں ہیں جن کی چارپشت کے لوگ اسلام لائے ہوں اور صحابی ہوں سوا ابو...

حضرت سید جلال الدین

حضرت سید جلال الدین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا لقب مخدوم جہانیاں تھا۔ بڑے عالم، ولی اور شیخ تھے، شیخ الاسلام شیخ رکن الدین ابوالفتح قریشی کے مرید اور شیخ نصیرالدین محمود چراغ دہلوی کے خلیفہ تھے، مکہ معظمہ میں امام عبداللہ یافعی سے آپ کو مصاحبت نصیب ہوئی، آپ نے اپنے ملفوظات ’’خزانہ جلالی‘‘ میں امام یافعی کا بکثرت ذکر کیا ہے۔ آپ نے بے انتہا سیر و تفریح کی اور بہت سے اولیائے کرام سے نعمتیں اور برکتیں حاصل کیں۔ آپ کے متعلق یہ...

شاہ احمد حسن فاضل کانپوری

حضرت مولانا شاہ احمد حسن فاضل کانپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا شاہ احمد حسن  رحمۃ اللہ علیہ۔آپ علیہ الرحمہ  صدیقی النسل تھے۔دین دار گھرانے سے تعلق تھا۔ موطن:  آپ "موضع بڈلانہ"(ضلع حصار انڈیا) میں پیداہوئے۔    تحصیلِ علم: استاذ العلماء حضرت مولانا لطف اللہ علی گڑھی سےکانپور اور علی گڑھ میں  اخذ ِ علوم کیا،اور یہیں سے فراغت حاصل ہوئی۔ اولاً مدرسہ مظاہر علوم سہارن پوری میں مدرس مقرر ہو...