سیّدنا عبدۃ ابن حسحاس رضی اللہ عنہ
۔ان کوقیس بن سائب نے غزوۂ بدر میں گرفتارکیاتھا۔جعفرنے کہاہے کہ واقدی نے اسی طرح بیان کیاہے اوداابوحاتم بن حبان نے ان کو اپنی تاریخ میں عبید بن حسحاس بیان کیاہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسی ٰ نے مختصرلکھاہے واقدی نے کہاہے کہ عبدہ بن حسحاس مجذربن زیاد کے بھتیجے اور اخیانی بھائی تھے غزوۂ احد میں شہیدہوئے ابن اسحاق اورابومعشرنے کہاہے کہ عبادہ بن خشخاش بن عمرو بن زمزمہ صحابی تھے غزوۂ احد میں شہید ہوئے ان دونوں نے عبدہ کوعبادہ اورحسحاس کو خشخاش بیان ک...