نبیرۂ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد قمر رضا بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نبیرۂ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد قمر رضا بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اللہ ہی کا ہے جو اس نے دیا اور جو اس نے لیا اور ہر شے کی اس کے یہاں ایک مقدار مقرر ہے، دنیا میں جو آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن فیصلہ کل نفس ذائقۃ الموت کے تحت جانا ہے، ہر دن ہزاروں آتے ہیں اور ہزاروں جاتے ہیں نہ ان کا آنا کوئی بڑی خوشی کی بات ، نہ انکا جانا کوئی بڑا صدمہ شمار، پر بندگانِ خُدا میں سے کوئی فرد ایسا ہوتا ہے کہ جس کے آنے سے اَن گنت لوگوں کو خوشی ہوت...