خلفاء کرام  

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی مونگیری

بحر العلوم مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی  مونگیری علیہ الرحمہ سابق مفتی دارالعلوم منظرِ اسلام بریلی شریف نام ونسب: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد افضل حسین رضوی بن میر سید حسن بن میر سید جعفر علی میر سید خیرات علی بن میر سید منصور علی۔(علیہم الرحمہ) تاریخ ِ ولادت: ہندوستان کے موضع بوانا (صوبہ بہار) میں 14/رمضان المبارک1337ھ؍13/جون1919،ء بروز جمعۃ المبارک صبح صادق کے وقت تولد ہوئے۔ تحصیلِ علم:آپ نے درسِ نظامی کی کتب ِمتدا...

حضور امین ملت پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی قادری مارہروی

حضور امین ملت پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں برکاتی قادری مارہروی مدظلہ العالی صاحب سجادہ، خانقاہ برکاتیہ، مارہرہ مطہرہ ولادت با سعادت: حضرت امین ملت دام ظلہ کی ولادت 23؍ ذوالقعدۃ 1371ھ بمطابق 15؍ اگست 1952ء کو قصبہ کاسگنج کے ’’  مشن‘‘ اسپتال میں ہوئی۔ تحصیل ِ علم: آپ کی پی۔ ایچ۔ڈی، میر تقی میر پر،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مکمل ہوئی۔ بیعت و خلافت: حضور تاج العلماء نے بچپن ہی میں آپ کو بیعت و خلافت سے نواز دیا...

قاری محمد امانت رسول رضوی

حسّان الہند الحاج قاری محمد امانت رسول رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادت بلبل باغ رضا حضرت الحاج قاری محمد امانت رسول نوری رضوی بنشمس الفیوض الحاج محمد ہدایت رسول بن الحاج نور فیض رسول انصاری ۱۹؍محرم الحرام ۱۳۷۷ھ کو اپنے آبائی مکان محلہ بھورے خان پیلی بھییت میں پیدا ہوئے۔ نبیرۂ محدث سورتی الحاج فضل احمد شاہ مانا میاں رضوی علیہ الرحمۃ نے امانت رسول نام رکھا، اور مرشدِ اعظم حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے فرمایا: محمد امانت رسول رکھتا ہوں۔ محمد فرد ...

قاری انوار الحق مصطفوی بریلوی

مفتی دار العلوم عطائے رسول مکرانہ راجستھان ولادت حضرت مولانا قاری انوار الحق مصطفوی رضوی۷؍محرم الحرام ۱۹۵۵ء بروز دوشنبہ بوقت صحبح صادق ونکا بریلی شریف میں پیدا ہوئے، حسنِ اتفاق یہ کہ آپ کی والدہ ماجدہ کا حسب معمول روزہ تھا۔ عرصہ دراز سےاہل خاندان کی تمنا برآنے پر محلے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ (جو شیشی گڑھ بریلی میں رہتے تھے اور غالباً یہیں ان کا مزار بھی ہے) اپنے علاقے کےمشہور بزرگ تھے، انہوں نے آکر قاری انو...

فاضل گرامی مولانا محمد ایوب عالم رضوی بنگالی

مدرس دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت حضرت مولاننا محمد ایوب عالم رجوی ۱۸؍مارچ ۱۹۶۲ء کو علاقہ اسلام پور موضع پانچ ڈیمٹھی کالو بستی دینا جپور بنگال میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ ایک تاریخی علاقہ ہے۔ اہل علم کی کثرت ہے۔ علمی مذہبی اور دینی ماحول ہے۔ مولانا ایوب عالم رضوی کی پرورش والدین کریمین کے سایہ عاطفت میں ہوئی۔ مولانا ایوب عالم نسبتاً شیخ ہیں، ذریعہ معاش کاشنکاری اور تدریس ہے۔ خاندانی حالات مولانا ایو...

مولانا بدرالدین احمد گور کھپوری

عمدۃ المحققین مولانا بدر الدین احمد رضوی گور کپھوری ولادت حضرت علامہ مولانا بدر الدین احمد رضوی بن عاشق علی بن  احمد حسن بن غلام نبی بن محمدنا در صدیقی ۱۲۴۸ھ ۱۹۲۹ء موضع حمید پور ضلع گور  کھپور میں پیدا ہوئے جو روات سے تقریباً دو  میل کے فاصلہ پر ہے۔ خاندانی حالات شیخ محمد نادر مرحوم کے آباواجداد وقصبہ یوسف پور محمد آباد ضلع غازی پور (یو۔پی) کے باشندے شاہ کوٹ تحصیل بانس گاؤں ضلع گور کھپور کےنواب سید شاہ عنایت علی  مرحوم کے ...

مولانا بدرالقادری ہالینڈ

ادیب عصر مولانا بدر القادری رضوی اعظمی ولادت حضرت مولانا بدر عالم عرف بدر القادری بن حافظ محمد رمضان  بن شیخ محمد اسحاق بن محمد حبیب ۲۵؍ اکتوبر ۱۹۵۰ء محلہ ملک پورہ (مرزاجمال پور) قصبہ وپوسٹ گھوسی ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت مولانا بدر القادری کی ابتدائی تعلیم مدرسہ ناصر العلوم ملک پورہ  اور مدرسہ خیریہ فیض عام گھوسی میں ہوئی۔ درس نظامیہ دار العلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور  میں ہوئی۔ ۱۰؍شعبان المعظم ۱۳۸۹ھ؍ ۲۳؍ا...

منبع العلم مولانا بہاء المصطفیٰ رضوی

استاذ دار العلو م منظر اسلام بریلی شریف قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڑھ کا محلہ کریم الدین اور بڑا گاؤں وہ مردم خیز خطہ ہے جہاں سے اپنے وقت کی نابالغۂ روزگار شخصیتیں پیدا ہوئیں جو اپنے وقت کے امام علم و فمن ہیں، اور یہ سب فیض ظاہری وباطنی ہے صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ کا جن کے دم قدم سے گھوسی مدینۃ العلماء کے نام سےجانا پہچانا جاتا ہے۔ ولادت حضرت علامہ مولانا بہاء المصطفیٰ رضوی امجدی بن صدر الشریعہ مولانا ام...

سید الاتقیاء حضرت علامہ مولانا تحسین رضا قادری

سید الاتقیاء حضرت علامہ مولانا تحسین رضا قادری ولادت ماہر علوم عقلیہ نقلیہ حضرت مولانا تحسین رضا خاں قادری رضوی بن حضرت مولانا حسنین رضا بن استاد زمن مولانا حسن رضا بن مولانا مفتی نقی علی خاں (والد ماجد امام احمد رضا بریلوی) کی ولادت ۴؍شعبان المعظم ۱۹۳۰ء کومحلہ سوداگران رضا نگر بریلی شریف میں ہوئی۔ خاندانی حالات حضرت علامہ تحسین رضا بریلوی کے ج امجد مولانا حسن رضا بریلوی ۱۳۷۶ھ میں پیدا ہوئے فضل وکمال اور فقر و تصوف کو آپ کے خاندانی خصوصیات میں س...

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی

حضرت مولانا مفتی تقدس علی خان رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  نام ونسب:مفتی تقدس علی خان بن الحاج سردار ولی خاں بن مولانا ہادی علی خاں بن مولانا رضا علی خاں (علیہم الرحمہ )۔آپ اعلیٰ علیہ الرحمہ کے چچا زاد بھائی کے  فرزندِ ارجمند تھے،اس رشتے سے آپ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے  بھتیجے ہوتے ہیں۔آپ کی نانی صاحبہ کی بہن اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی زوجہ محترمہ تھیں۔اس لئے آپ پاکستان میں "نواسۂ اعلیٰ حضرت"کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت...