خلفاء کرام  

خطیب اعظم مولانا محمد توصیف رضا قادری بریلوی

صدر ‘‘جمیعۃ العوام’’۔۔ سودا گران بریلی شریف ولادت جانشین ریحان ملت خطیب اعظم، سیاح ایشیا مولانا محمد توصیف رضا قادری رضوی بن قائد اعظم ریحان ملت مولانا ریحان رضا بن مفسر اعظم ہند مولانا محمد ابراہیم رضا جیلانی بن حجۃ الاسلام مولانا محمد حامد رضا بن امام احمد رضا فاضل بریلوی پرانا شہر بریلی (ننہال میں) میں ۱۵؍جون ۱۹۶۲ء کو پیداہوئے اور قال اللہ وقال الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صدا میں پرورش ہوئی۔ کچھ ایام وہاں رہ کر محلہ ...

مولانا جابر علی رازا لہ آبادی

شاعر اسلام مولانا جابر علی رضوی راز الٰہ آبادی مقیم محلہ بھاد گنج ھٹیہ الٰہ آباد ولادت بلبل گلشن رضا، شاعر فطر جناب مولانا  جابر علی رضوی  راز الٰہ آبادی ۱۹۳۰ء کو بہادر گنج ہٹیہ الٰہ آباد میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی کا نام حاجی  عابد علی شاہ تھا۔ والدین کے سایہ میں پرورش ہوئی۔ خاندانی حالات شاعر اسلام راز الٰہ آبادی علوی النسب ہیں۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضرت حنفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ آپ کا پورا خاندان حضور مفتی اعظم&nbs...

محمد جلال الدین قادری رضوی

محقق دوراں حضرت مولانا محمد جلال الدین قادری رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد جلال الدین ۔کنیت:ابوسعید۔لقب:محقق دوراں،مفسرقرآن۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا محمد جلال الدین قادری بن  حضرت مولانا خواج دین بن خدابخش بن شرف دین۔(رحمۃ اللہ علیہم)  آپ  کے والدِ گرامی باعمل عالمِ دین تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت یکم جمادی الثانی/1357ھ/29جولائی/ 1938ء ،بروزجمعۃ المبارک اپنے آبائی گاؤں موضع "چوہدو"تحصیل کھار...

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی

مفتی محمد احمد جہانگیر خاں رضوی﷫ فتح پور تال نرجا ضلع اعظم گڑھ یو۔ پی میں ایک قدیم آبادی ہے۔ کہتے ہیں کہ اکبر بادشاہ کے دورِ حکومت میں فتح محمد خاں نے اپنے بھائی عبد الحمید خاں کے ساتھ مل کر ان اطراف کے راجوں شکست فاش دی۔ پھر فتح محمد خاں نے فتح پور آباد کیا۔ اور عبدالحمید خاں نے حمید پور آباد کیا دونوں گاؤں میں دو میل کا فاصلہ ہے۔ تال نرجا ایک قدرتی تالاب ہے جس کےشمالی ساحل پر فتح پور آ﷜باد ہے اور مغربی ساحل پر حمید پور آباد ہےاور جنوبی ساحل پ...

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی

صوفی باصفا مولانا محمد حبیب رضا قادری بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:مولانامحمدحبیب رضاقادری۔لقب:نوردیدہ مفتی اعظم ہند،صوفی باصفا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: نور دیدۂ مفتی اعظم عالم باعمل مولانا صوفی محمد حبیب رضا قادری رضوی بن مولانا حسنین رضا  بن استاد زمن مولانا حسن رضا بریلوی ،برادراعلی ٰحضرت(علیہم الرحمہ ) تاریخ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہ  ِربیع الثانی1352ھ،مطابق  اگست 1933ء کو محلہ "کانکر ٹولہ "پرانا شہر بریلی شریف ...

شاہ حبیب الرحمن اڑیسوی قادری

مجاہدِ ملت حضرت شاہ حبیب الرحمٰن قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی حبیب الرحمٰن قادری ہے۔ اور آپ کا سلسلۂ نسب عمِ رسول ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ملتاہے۔ تاریخِ ولادت: حضرت علامہ محمد حبیب الرحمٰن ہاشمی عباسی رضوی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ 8محرم الحرام 1322ھ بروز شنبہ بوقتِ صبحِ صادق، قصبہ دھام نگر ، صوبۂ اڑیسہ(موجودہ نام اوڈیشا) انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتداءً لوگوں نےحضرت مجاہد ملت کو انگری...

مولانا حسن علی رضوی میلسی

قاطع نجدیت مولانا محمد حسن علی رضوی بانی انوارِ رضا  اہلسنت میلسی، پاکستان ولادت قاطع کفر و بدعت حضرت  مولانا محمد حسن  علی رضوی کی ولادت تقسیم ہند اور قیام پاکستان سےکچھ پیشتر ہریانہ شہر ہانسی  شریف  ضلع حصار نبالہ ڈویژن میں ہوئی۔  جو دہلی سے ۸۰ میل جانب مغرب  میں روہتک سے کچھ آگے ہے۔ جہاں تارا گڑھ اجمیر مقدس کے بعد پر تھوی راج کا دوسرا  بڑا قلعہ تھا۔جس کو سلطان اسلام شہاب  الدین محمد غوری نے فتح ک...

حشمت علی خان لکھنوی

شیرِ بیشۂ اہلسنت حضرت مولانا حشمت علی خان لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:مولانا حشمت علی خان ۔کنیت:ابوالفتح۔القاب:شیربیشہ اہلسنت،غیظ المنافقین، مناظرِ اعظم ہند، سلطان المناظرین، معراج الواعظین ۔لکھنؤ کی نسبت سے "لکھنوی" کہلاتے تھے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا حشمت علی خان بن ابوالحفاظ نواب علی خان بن محمد حیات خان بن محمد سعادت خان بن محمد خاں۔علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کےوالدِگرامی،حضرت مولانا ہدایت رسول رامپوری (خلیفہ اعلی حضرت...

حضرت مولانا صوفی خالد علی بریلوی

زبدۃُ السالکین صوفی مولانا خالد  علی خاں قادری رضوی مھتمم دار العلوم مظہر اسلام مسجد بی بی جی صاحبہ بریلی ولادت حضرت مولانا صوفی خالد  علی خاں  رضوی بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی محلہ گڑھیار بریلی شریف میں ۱۸؍شعبان المعظم ۱۳۵۵ھ؍۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ حضور مفتی اعظم قدس سرہٗ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی کرائی۔ خاندانی حالات مولانا صوفی خالد علی خاں بریلوی کے والد ماجد مولانا ساجد علی  خاں علیہ الرحمہ بڑے ہی متورع شخصی...

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی

حضرت مولانا مفتی محمد خلیل خاں برکاتی رحمۃا للہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: مفتی محمد خلیل خان برکاتی ۔لقب: خلیل العلماء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی  محمد خلیل خان قادری برکاتی بن عبدالجلیل خاں بن اسماعیل خاں لودھی۔آپ کاخاندانی تعلق ’’لودھی پٹھان‘‘ سے ہے۔آباؤاجداد کا زیادہ رجحان فوجی ملازمت کی طرف تھا۔ علاوہ ازیں زمینداری کا پیشہ بھی اختیار کیا جاتا تھا، جبکہ آپ کے نانا مولانا عبدالرحمٰن خان...