مولانا حافظ مبین الہدی
بانی دارالعلوم امام حسین جواہر نگر جمشید پور ولادت اور نسب ہمدرد سنیت حضرت مولانا حافظ قاری محمد مبین الہدیٰ رضوی نورانی بن مولانا سراج الہدیٰ قادری مولانا شاہنور الہدیٰ قادری ۲؍محرم الحرام ۱۳۶۵ھ؍ ۷؍دسمبر ۱۹۴۵ء بروز جمعہ کو اپنے آبائی وطن موضع محمد پور ضلع گیا(بہار) میں پیدا ہوئے جو گوراروریلوےاسٹیشن سے اُترکی جانب واقع ہے۔ تعلیم وتربیت مولانا حافظ مبین الہدیٰ نورانی کی ابتدائی تعلیم اردو اور ناظرہ کے اُستاذ مولانا باقر علی خاں، حافظ ہدایت حس...