خلفاء کرام  

مولانا عبدالرشید بہاری

عمدۃ المدرسین مولانا عبدالرشید رضوی بہاری مدرس شمس العلوم گھوسی ضلع  مئو ولادت حضرت مولانا عبدالشید رضوی بن حکیم محمد نذیر اشرفی بن حکیم  محمد بشر  بن کرمات میاں ۱۵؍جولائی ۱۹۲۶ء کو موضع بٹھگائیں تھانہ تریاں  ضلع چپھرا صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات مولانا عبدالرشید رضوی کےوالد ماجد اپنے وقت کے نامور حکیم تھے۔ طب  یونانی میں مہارت رکھتے تھے۔ اپنے گاؤں  ہی میں  مطب کرتے تھے۔ اسی وجہ سےمولانا عبدالرشید...

شیخ مولانا غلام رسول رضوی

شیخ مولانا غلام رسول رضوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام رسول رضوی۔لقب: شیخ الحدیث،استاذالعلماء،نائبِ محدث اعظم  پاکستان۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: مولانا غلام رسول رضوی بن  چوہدری نبی بخش علیہ الرحمہ،آپ علاقے کےمعروف زمیندار ہونےکےساتھ ساتھ سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ میں صاحبِ مجاز بھی تھے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی  ولادت باسعادت 1338ھ،مطابق 1920ء کو قصبہ"سیسنہ" ضلع امرتسر(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیل علم...

فقیہہ ذیشان مولانا محمد فاروق رضا القادری

مفتی دار العلوم منظر اسلام بریلی شریف ولادت حضرت مولانا مفتی محمد فاروق رضا القادری ۱۹۵۵ء کو ہر ہر پور بریلی میں پیدا ہوئے۔ سن شعور کو پہنچنے کے بعد گھر پر ہی تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا۔ گاؤں ہی کے جو نیئر ہائی اسکول میں داخلہ لیا اور پانچویں درجہ تک ہندی میں تعلیم حاصل کی اور گھر، پر قرآن مجید پڑھتے رہے۔ کچھ ہی دنوں میں مدرسہ قادریہ کے نام سے ایک مدرسہ قائم ہوا۔ جس میں آپ کے چچا منشی ولی محمد رضوی مدرس مقرر ہوئے مفتی مح...

فیض ملت علامہ مفتی فیض احمد اویسی

فیضِ ملّت حضرت علامہ مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔ کنیت: ابوالصالح۔ لقب: فیضِ ملت،محدث بہاولپوری،مصنّفِ اعظم،صاحبِ تصانیفِ کثیرہ۔ سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا فیض احمد اویسی بن مولانا نوراحمد بن مولانا محمدحامد بن محمد کمال علیہم الرحمۃ والرحمٰن۔آپ کا تعلّق قوم ’’لاڑ‘‘ سے ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضورﷺ کےچچا محترم سیّدنا عباس رضی...

مولانا محمد قاسم جبلپوری

آستانہ رضویہ مصطفویہ برھانیہ جبلپور ولادت حضرت مولانا محمد قاسم عبدالواحد شہید القادری تاج محمد قادری بن حاجی عبدالکریم چشتی ۱۴؍محرم الحرام ۱۳۶۲ھ؍۱۹؍جنوری ۱۹۴۳ء شب دو شنبہ بوقت ۱۲ بجے قصبہ ممبر کھا ضلع الیہ آباد میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات مولانا محمد قاسم رضوی کے جد امجد حاجی عبدالکریم چشتی ۱۸۵۷ء میں بمعر ۱۹یا ۲۰ سال جبل پور تشریف لائے اور ایک سو اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کیا۔ جامع مسجد منٹری جبل پور کے بڑے قبرستان میں دفن ہوئے۔ مولانا ...

فاضل جلیل مولانا محمد قربان علی رضوی چشتی

دلشاد پور بھیلا گنج ضلع کٹیہار بھار ولادت حضرت مولانا محمد قربان علی رضوی چشتی بن محمد اختر مبین ۱۶؍اکتوبر ۱۹۴۷ء کو موضع دلشاد پور ضلع کٹیہار بہار میں پیدا ہوئے۔ آپ کا حسب و نسب خواجۂ ہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری سنجری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسلک ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ چشتی کہلاتے ہیں۔ تعلیم وتربیت مولانا قربان علی رضوی نے قرآن پاک گھرہی پر اپنے چچا منشی قمر الدین سے پڑھا۔ پھر بائسی ضلع پورنیہ کے علاقہ میں ت...

مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی

مولانا مفتی   محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور ق...

نازش تقویٰ مولانا سید مبشر علی رضوی بہیڑی

مقیم قصبہ بھیڑی شیخو پور ضلع بریلی شریف ولادت حضرت مولانا سید مبشر علی محسن رضوی بن سید اختر علی قصبہ بہیڑی کے محلہ شیخو پورہ بریلی شریف میں ۴؍اگست ۱۹۱۳ء کو پیدا ہوئے۔ حسب ونسب آپ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے سید مبشر علی رضوی بن سید اختر علی بن سید قمر علی بن سید منور علی بن سید انور علی بن سید عبدالرسول بن سید محمد صالح بن سید مراد بن سید علی بن سید عبداللہ بن سید عبدالمعانی بن سید احمد بن سید جعفر بن سید عبدالعزیز، ...