خلفاء کرام  

حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ

شارح بخاری مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ حضرت صدر الشریعہ قدس سرہٗ کے ہم وطن بریلی،مبارک پور میں حضرت شیخ الحدیث مولانا شاہ سردار احمد قدس سرہٗ اور حضرت شاہ عبد العزیز محدث مراد آبادی مدظلہٗ العالی اور دیگر عماء سے علوم کا تکملہ کیا،برسہا برس گیا صوبہ بہار کے مدرسہ میں درس دیا،وطن کے مدرسہ شمس العلوم میں صدر مدرس رہے،مفتی اعظم مولانا شاہ مصطفیٰ رضا مدظلہٗ العالی کے زیر نگرانی رضوی دار الافتاء بریلی میں سیکڑوں فتاویٰ لکھے باذوق ط...

قاضی شمس الدین احمد جونپوری

جونپور ہر زمانے میں تاریخ کی دنیا میں غیر معمولی خوبیوں کا مالک رہا ہے، تہذیب وتمدن کے آئینے میں چمکتا رہا، کِشتِ فن وادب کی یہاں سے ہمیشہ آبیاری کی گئی ہے۔ اس کے چہرے پر حسن و بہار کا غازہ مسلا گیا۔ اس لیے تاریخ اسے شیراز ہند سے یاد کرتی ہے۔ بڑے بڑے بزرگوں کی یادگاریں آج بھی اس سر زمین پر ہیں جو داستانِ ماضی کی یاد دلاتی ہیں۔ ولادت وخاندان: اس جونپر کے ماہرین میں ابجل المتکلمین حضرت مفتی شمس الدین احمد رضوی جعفری تھے۔ آپ ایک ایسے خاندان میں پی...

راغب المصلین مولانا شمس الدین احمد رضوی

صدر المدرسین ومفتی ومسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ کوور (جی ٹی روڈ) ہزاری باغ بہار شیر شاہ سوری روڈ سے تقریباً چھ۶ کلو میٹر شمال کی جانب دامن کرہ میں آباد ہے اور وقوع کے اعتبار سے بہت پر بہار ہے۔ مولانا مفتی شمس الدین رضوی صدیقی کے جد کریم عبداللطیف مرحوم کے بزرگوار شیخ بھکاری بریلی شریف سے ترک وطن کر کے مقام راگڑیہہ ضلع ہزاری باغ (بہار) میں سکونت پذیر ہوئے۔ پھر عبداللطیف نے راگڑیہہ سے منتقل ہوکر کودر میں سکونت اختیار کی، راگڑی...

مولانا شمس اللہ بستوی

واعظِ  خوش بیان مولانا شمس اللہ رضوی حشمتی مقیم حال محلہ بھورے خاں پیلی بھیت شریف ولادت حضرت مولانا شمس اللہ رضوی حشمتی ۱۵؍جولائی ۱۹۳۰ء کو موضع  پیری بزرگ میں پیدا ہوئے۔ گندمی رنگ، چوڑا بدن، متوسط قد، پھیلی ہوئی گھنی داڑھی، مزاج میں متانت، عقیدے میں صلابت، مولانا شمس اللہ کا  حلیہ ہے۔ خاندانی حالات مولانا شمس اللہ کے آباء واجداد جگنی دیور یا نزد سعداللہ نگر  ضلع گونڈہ کےرہنےوالےتھے، وہاں سے ترکِ سکونت کر کے صوفی غلام علی ...

فخر المحدث مولانا سید محمد عارف رضوی نانپاروی

شیخ الحدیث مرکز اہلسنت منظر اسلام بریلی شریف نانپارہ ضلع بہرائچ شریف کا ایک مشہور قصبہ ہے جو نیپال کی تائی سے متصل ایک چھوٹی سی اسٹیٹ کی شکل میں جاناپہچانا جاتا ہے۔ اسٹیٹ کے زمانے میں یہ قصبہ ارباب علم ودانش کی آماجگاہ اور مسکن بنارہا ہے۔ آج بھی بحمدہٖ تعالیٰ اس قصبہ اور اس کے مضافات علماء وحفاظ، قراء اور شعراء سے آباد ہے۔ نانپارہ ایک زمانے میں نوابوں کا دارالسلطنت رہ چکا ہے۔ نانپارہ کے نواب کی فرمائش پر امام احمد رضا قادری بری...

علامہ عبد المصطفی الازہری

شیخ الحدیث  علامہ عبدالمصطفی الازہری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: علامہ محمد عبد المصطفیٰ الازہری۔لقب: شیخ الحدیث، نائبِ صدر الشریعہ۔تخلص: ماجد۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے:  فاضلِ اجل حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ  الازہری بن صدر الشریعہ مفتی محمدامجد علی اعظمی  (صاحبِ بہارِ شریعت) بن علامہ جمال الدین  بن مولانا خدا بخش (رحمہم اللہ) تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  ابتداءِ ماہِ محرم الحرام 1334ھ مطابق ماہِ نومبر1...

صدر المفتین مفتی قاضی عبدالرحیم رضوی بستوی

مفتی مرکزی دارلافتاء ۸۲۔ سود اگران بریلی شریف ولادت فقیہہ اہلسنت مولانا مفتی قاضی عبدالرحیم رضوی بن قاضی زکی الرحمٰن بن احمد اللہ عرف بیر علی بن محمد بخش موضع جسجوا قاضی (جگجوا) تحصیل ڈمر یا گنج برگنہ رسولپور ضلع بستی میں یکم جولائی ۱۹۳۶ء کو پیدا ہوئے۔ والدین کی شفقتوں کے ساتھ پرورش ہوئی۔ قاضی صاحب کے خاندانی شجرہ سے معلوم ہوتا ہے آپ حضرت خلیفۂ اول امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسل سے ہیں۔ ...

حضرت علامہ مفتی عبدالسلام سنبھلی

مخدوم ملت مفتی محمد عبدالسلام رضوی سنبھلی بانی فیض العلوم سرائے ترین سنبھل مراد آباد ولادت مخدوم ملت  حضرت  الشاہ مولانا مفتی محمد عبدالسلام قادری رضوی بن الشیخ  احمد بن اللہ ابن الشیخ حافظ حکیم اللہ بن الشیخ عظیم اللہ بن الشیخ مکارم کی ولادت شمالی ہند کے مشہور و معروف مرودم خیز علاقہ  سنبھل ضلع  مراد آباد کی ایک صنعتی بستی سرائے ٹرین کےمحلہ نواب خیل میں ایک علمی وروحانی گھرانےکے اندر غالباً  ۱۳۲۳ھ؍۱۹۰۵ء میں ہوئی۔...

حضرت مولانا مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

حضرت مولانا  مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:مفتی عبدالجلیل ۔لقب: فقیہ العصر،رضوی،بہاری۔والدکااسم گرامی:مولاناسخاوت علی۔آپ کےوالدماجدمولاناسخاوت علی علیہ الرحمہ  بہترین فارسی داں اور اپنے زمانے کےمشہور میلاد خواں تھے۔ تاریخ ِولادت:حضرت مولانا عبدالجلیل رضوی15/شوال المکرم 1352ھ،مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیداہوٖئے۔ تحصیل علم:مولانا مفتی عبدالجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کرچکے تو اپن...

حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی گونڈوی

حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی گونڈوی ولادت فاضل گرامی حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی ۴؍جنوری ۱۹۴۴ء کو ننہال کے موضع جوڑیکوئیاں ضلع گونڈہ میں پیدا ہوئے جو قصبہ بچڑوا سے قریب ہے۔ ابتدائی پرورش والدین کے زیر سایہ ہوئی لیکن جب مولانا عبدالمصطفیٰ رونق کی عمر سات سال کی ہوئی تو والد ماجد کے سایہ عاطفت سےمحروم ہوگئے اور ان کی پرورش نانا نانی کے زیر سایہ ہونے لگی۔ خاندانی حالات والدین کریمین بڑے زمیندار تھے۔ مولانا رونق کا سلسلہ نسب حضرت صدیق ...