قطب مدینہ ضیاءالدین احمد مدنی
قُطبِ مدینہ شیخُ العربِ والعجم حضرت علامہ شیخ ضیاءالدین احمد مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:ضیاء الدین احمد۔القابات:قطبِ مدینہ،ضیاء المشائخ،ضیاءالملت،شیخ العربِ والعجم، خلیفۂ اعلیٰ حضرت،آفتابِ رضویت،مقتدائے اہلِ سنت،مشہورہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ ضیاء الدین احمدمدنی بن شیخ عبدالعظیم بن شیخ قطب الدین۔آپ کے اجداد میں آفتابِ پنجاب امام العصرحضرت علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی علیہ الرحمہ بہت مشہور عالم گزرے ہیں۔حضرت سیّدی ق...