/ Saturday, 20 April,2024

سری سقطی، سید العارفین

 سری سقطی، سیّدالعارفین سِرُّالدیناسمِ گرامی:    سِرُّالدِّین۔کنیت:           ابوالحسن ۔سیّدالعارفین حضرت سِرُّالدین ’’سِری سقطی‘‘ کے نام سےمعروف ہیں۔ ’’سقطی‘‘ کا مطلب ’’پرچون فروش‘‘ کے ہیں۔آپ کی بغداد میں پرچون کی دوکان تھی۔والدِ ماجد:      آپ کے والدِ ماجد شیخ مُغَلّسْ﷫( صبح کی نماز کو رات کے اندھیرے میں ادا کرنے والا)تھے۔ولادت:سیّدالعارفین حضرت سری سقطی﷫ کی ولادت 155ھ/771ءکو  بغدادِ  معلیٰ میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ، ص 183)تحصیلِ علم:آپ﷫ نے ابتدائی تعلیم اپنے محلہ کے مکتب سے حاصل کی، رجوع الی التصوف کے بعد مختلف شیوخِ کرام سے علمی وروحانی استفادہ فرمایااور بالخصوص حضرت معروف کرخی ﷫،حضرت فضیل بن عیاض،خواجہ حبیب راعی (مصاحبِ خاص  حضرت سلمان فارسی) سے  اکتسابِ ۔۔۔

مزید

عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

 عبدالمصطفیٰ اعظمی ، علامہ مولانا  محمداسمِ گرامی:    عبدالمصطفیٰ۔نسب:سلسلۂ نسب اس طرح ہے:محمد عبدالمصطفیٰ بن شیخ حافظ عبدالرحیم بن شیخ حاجی عبدالوہاب بن شیخ چمن بن شیخ نور محمد بن شیخ مٹھوبابارحمہم اللہ تعالٰی۔والدۂ ماجدہ کا نام حلیمہ بی بی تھا۔ولادت:شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی﷫ ہندوستان کے ضلع اعظم گڑھ کے گنجان آباد قصبہ گھوسی میں ماہِ ذیقعد1333ھ میں شیخ حافظ عبدالرحیم ﷫ کے گھر پیدا ہوئے۔تحصیلِ علم:آپ اپنے والدِ گرامی سے ابتدائی تعلیم حاصل کر کےمدرسۂاسلامیہ گھوسی میں داخل ہوئے اوراردوفارسی کی مزید تعلیم پائی۔ چند ماہ مدرسۂ ناصر العلوم گھوسی میں بھی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد مدرسۂ معروفیہ معروف پورہ میں میزان سے شرح جامی تک پڑھا۔ پھر1351ھ میں مدرسۂ محمدیّہ حنفیہ امروہہ اورمدرسۂ منظرِاسلام بریلی  میں علی الترتیب شیخ العلما حضرت مولانا ش۔۔۔

مزید

ظہور الحسنین شاہ قادری، سید

(سید ظہور الحسنین شاہ قادری  (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت حاجی ابو عبید محمد مشتاق احمد قادری عطاری

حضرت حاجی ابو عبید محمد مشتاق احمد  قادری عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ القابات: ثناء خوانِ رسولِ مقبول، بُلبلِ روضہ رسول والدِ ماجد: اخلاق احمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ولادتِ باسعادت: اٹھارہ رمضان المبارک ۱۳۸۶ھ عمر مبارک: ۳۵ سال پیر مرشد: بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ یومِ وصال: ۲۹ شعبان المعظم ۱۴۲۳ھ مزار مبارک: صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی پاکستان۔۔۔

مزید

حضرت شیخ علی بن حسین مالکی

حضرت شیخ علی بن حسین مالکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ علیہ الرحمہ کا اصل نام علی بن حسین بن ابراہیم مالکی تھا، لیکن محمد علی کے نام سے شہرت پائی۔ تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد علی مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت رمضان المبارک 1287 ھ کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شیخ محمد علی بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے بڑے بھائی العلامہ والقدوۃ الفہامہ شیخ عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ  کی سرپرستی میں مختلف علوم دینیہ، عربی لغت اور فقہ مالکیہ کی تعلیم حاصل کرکے  سند حاصل کی، خاتمۃ الفقہاء والمحدثین فی بدل اللہ الامین سید ابو بکر شطا شافعی رحمۃ اللہ علیہ سے فقہ شافعی، علامہ شیخ عبد الحق الہٰ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ سے تفسیر،فقہ حنفی ،اور شیخ عبد اللہ قدومی حنبلی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ سے صحیح بخاری وفقہ حنبلی پڑھی۔ اور ان کے علاوہ دیگر اساتذہ سے مختلف علوم وفنون حاصل۔۔۔

مزید

حضرت علامہ مولانا مفتی مظہر اللہ سیالوی

حضرت علامہ مولانا مفتی مظہر اللہ سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مُفتی مظہرُ اللہ سیالوی علیہ الرحمہ کا خطاب دلنشیں حُضور پُرنور علیہ السلام کے عشق و محبت کے تذکرے سے لبریز ہوتا تھاآپ کو صحابہ کرام علیھم الرضوان اور اسلاف بزرگان دین کے قصائد جو مدح نبی علیہ السلام میں لکھے گئے سینکڑوں اشعار از بر تھے۔اپنے خطاب میں احادیث مُبارکہ کا عربی متن اور اسلاف کی کُتب کے عربی حوالہ جات اتنی روانی سے ادا فرماتے کہ لگتا جیسے عربی نہیں بلکہ اپنی مادری زبان میں کوئی کلام روانی سے ادا فرما رہے ہیں۔آہ ایک لاجواب بے مثال حافظے اور سید عالم علیہ السلام کے عشق و محبت سے سرشار باکردار مُتقی سنجیدہ ذہین اور منکسرُ المزاج ہستی۱۶، شعبان المعظم ، ۱۴۳۳ہجری کو  ہم سے جُدا ہوگئی۔خُدا رحمت کُند ایں عاشقانِ پاک طینت را ۔۔۔

مزید

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی

سلطان الواعظین مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی :عبدالاحد۔لقب:سلطان الواعظین ۔والد کا اسمِ گرامی:استاذالمحدثین مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی علیہ الرحمہ ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے :مولاناعبدالاحد محدث پیلی بھیتی بن مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی بن مولانا محمد طیب بن مولانا محمد طاہرعلیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت:  مولانا عبدالاحد محدث پیلی بھیتی  1298ھ  بمطابق 1883ء   کو  پیلی بھیت میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم اپنے چچا مولانا عبداللطیف سورتی سے حاصل کی اور بعد میں اپنے والدِ گرامی سے تمام علوم و فنون کی تکمیل کی۔ اور تیرہ برس کی عمر میں اعلیٰ حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کی خدمت میں پہنچے۔ جہاں آپ نے باقاعدہ اعلیٰ حضرت  علیہ الرحمہ سے دورۂ حدیث کیا،اور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ  نے اپنے دست مبارک ۔۔۔

مزید

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ

نذیر احمد خجندی، خطیب العلماء، علامہ مولانا ، رحمۃ اللہ تعالی علیہ نام ونسب:اسم گرامی: مولانا نذیر احمد خجندی۔لقب:خطیب العلماء۔آپ کےآباؤاجداد میں سےکچھ بزرگ ثمر قند (ترکستان)کےعلاقہ "خجند"کےرہنےوالےتھے۔اسی مناسبت کی وجہ سےمولانا نےاسی نسبت کو پسند فرمایا۔(جب جب تذکرہ خجندی ہوا:16)۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا نزیر احمد خجندی بن شاہ عبدالحکیم جوش بن شیخ پیر بخش بن شیخ غلام احمد بن مولانا محمد باقر بن مولانا محمد عاقل بن مولانا محمد شاکر بن مولانا عبداللطیف بن مولانا یوسف  بن مولانا داؤد بن مولانا احمد دین بن قاضی صوفی حمید الدین صدیقی،علیہم الرحمۃ والرضوان ۔آپ کاسلسلہ نسب سینتیسویں پشت میں  امیر المؤمنین خلیفۂ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے۔(ایضاًٍ:21)۔آپ کےآباؤ اجداد میں سے کچھ لوگ مدینۂ منورہ سےتبلیغ ِ دین کےسلسلے میں ریاستِ فرغانہ کےشہر "خجند"پہن۔۔۔

مزید

قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد

 قمر رضا بریلوی، نبیرۂ اعلیٰ حضرت، علامہ محمد، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اللہ ہی کا ہے جو اس نے دیا اور جو اس نے لیا اور ہر شے کی اس کے یہاں ایک مقدار مقرر ہے، دنیا میں جو آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن فیصلہ کل نفس ذائقۃ الموت کے تحت جانا ہے، ہر دن ہزاروں آتے ہیں اور ہزاروں جاتے ہیں نہ ان کا آنا کوئی بڑی خوشی کی بات ، نہ انکا جانا کوئی بڑا صدمہ شمار، پر بندگانِ خُدا میں سے کوئی فرد ایسا ہوتا ہے کہ جس کے آنے سے اَن گنت لوگوں کو خوشی ہوتی ہے اور جانے پر بےشمار آنکھیں اشکبار، یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ چن لیتا ہے، ان کے دلوں میں اپنی اور اپنے محبوب منزہ عن العیوب  علیہ الف الف صلوٰۃ والسلام کی الفت و محبت نقش فرمادیتا ہے، اور ان کا انتخاب دینِ مبین کی خدمت کے لئے فرماتا ہے، اب خواہ وہ خدمتِ دین بصورتِ خدمتِ خلق ہو جیسا کہ ابدالِ کرام انجام دیتے ہیں یا وہ خدمتِ دین بصو۔۔۔

مزید

امام جعفر صادق

حضرت سیدنا امام جعفر صادق﷜ نام ونسب: آپ کا نام:حضرت  جعفرِ طیار رضی اللہ عنہ کی نسبت سے" جعفر "رکھا گیا۔ کنیت: ابو عبداللہ،ابو اسماعیل اور ابو موسیٰ ہے۔لقب:صادق ،فاضل،طاہر،اور کامل ہے۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔ آپکی والدہ  محترمہ کا اسمِ گرامی امِ فروہ  بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہے۔ یعنی آپ والدہ کی طرف سے "صدیقی" اور والد کی طرف سے"  علوی فاطمی سید" ہیں۔آپ کے نانا سیدنا قاسم بن محمد مدینہ  منورہ کے سات فقہا میں سے تھے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فروہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پڑپوتی بھی تھیں اور پڑنواسی بھی۔ اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے "ولدنی ابوبکر مرتین"یعنی  مجھے  حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ ع۔۔۔

مزید