حضرت علامہ سید دیدار علی شاہ الوری
امام الفقہاءوالمحدثین حضرت علامہ سید محمد دیدار علی شاہ الوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت :ابو محمد ۔اسمِ گرامی :سید دیدارعلی شاہ بن سید نجف علی شاہ۔آپ کے پردادا سید خلیل شاہ علیہ الرحمہ" مشہد مقدس " سے ہندوستان تشریف لائے اور" ریاست الور" میں قیام پذیر ہوئے ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتاہے ۔ تاریخِ ولادت: امام المحدثین سید محمد دیدار علی شاہ۔1273ھ/1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ ، الور میں پیدا ہوئے۔ تحصی...