ضیائے مشائخِ قادریہ  

مفتی فضل الرحمن مدنی، جانشین قطب مدینہ

جانشینِ قطبِ مدینہ فضیلۃ الشیخ مفتی فضل الرحمن مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: اسمِ گرامی:محمد فضل الرحمن ۔لقب: قادری،مدنی۔والد کا اسمِ گرامی: شیخ العربِ والعجم خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا ضیاء الدین قادری مدنی علیہ الرحمہ۔آپ کا نام"شاہ فضل الرحمن"محدث گنج مرادآبادی علیہ الرحمہ کی نسبت سے رکھا گیا۔آپکا سلسلۂ نسب حضرت سیدنا عبدالرحمٰن بن حضرت سیدنا ابوبکر صدیق﷜ رضی اللہ عنہماسے ملتا ہے۔ گھرانے کے جدِِ اعلیٰ شیخ قطب الدین قادری﷫تھے۔ آپ کے اج...

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم

حضرت سید ابو الفرح سراج الدین عبد الجبار بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  اپنے والد بزرگوار اور قزاز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ خوش نویس بھی تھے۔ صوفی منش،  صاحبِ ریاضت و مجاہدہ تھے۔ تشرع و اتباع، تبتل و انقطاع، فقر و قناعت، انکسار و مسکنت میں یگانہ وقت تھے۔ ابو منصور محدّث رحمۃ اللہ علیہ اور سید عبدالرزاق رحمۃ اللہ علیہ برادرِ خورد حدیث میں ان کے شاگرد تھے۔ انیسویں(19) ذی الحجہ 575ھ میں انتقال کیا۔ بغداد کے...

معروف کرخی، شیخ اسد الدین

حضرت معروف کرخی ﷫ نام ونسب: اسمِ گرامی: معروف۔ کنیت: ابو المحفوظ۔ لقب: اسد الدین۔ والد  کا نام: فیروز تھا، پہلےمذہب نصاریٰ رکھتے تھے۔ اسلام لانے کے بعد ان کا نام’’ علی‘‘ رکھا گیا، دادا  کا نام مرزبان کرخی تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت تقریباً 135ھ/752ء کو ’’کرخ‘‘ عراق میں ہوئی۔     تحصیل علم:آپ کاوالدنصرانی تھا۔جب اس نے آپ کو معلم کے پاس بھیجا اور معلم نے آپ...

حضرت شیخ سید سالم بن عیدروس علوی حضرمی

حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی سید سالم اور آپ کے والدماجد کا اسمِ گرامی عید روس تھا۔ تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والدِ ماجد  اور مشائخِ مکہ علامہ شیخ محمد سعید باصبیل، صالح بافضل، عمر باجنید، سید حسین حبشی، عبد الرحمٰن دہان اور اسعد دہان سے علم حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت علامہ مولانا سید سالم البار العلوی الحضرمی رحمۃ اللہ علیہ زبردست عالم، زاہد اور مت...

امام زین العابدین

حضرت سید سجاد سیدنا امام زین العابدین﷜ نام ونسب: اسمِ گرامی:سید علی۔کنیت:ابومحمد،ابوالحسن۔لقب:سجاد،سید الساجدین،  زَین العابدین، امین۔ سلسلہ نسب:حضرت امام علی  زین العابدین  بن سیدالشہداء امام حسین  بن امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم۔آپ کی والدہ کا اسمِ گرامی:شہربانو بنت یزگردہے۔ تاریخِ ولادت:  آپ بروز جمعرات 5شعبان المعظم/ 38ھ،بمطابق جنوری/659ء کو مدینۃ المنورہ میں پیداہوئے۔ سیرتِ مبارکہ:آپ  اپنے جد...

حضرت پیر بابا مسکین امری قادری چشتی

میر عنایت اللہ نام، پیر مسکین شاہ امری خطاب، حضرت شیخ محمد میر معروف بہ میاں میر کے مرید و خلیفہ اور کمالاتِ ظاہری و باطنی سے مزیّن تھے۔ زراعت سے رزقِ حلال حاصل کرتے تھے۔ اتفاقاً ایک سال بارش نہ ہوئی۔ آپ کی زمین بالکل بارانی تھی۔ اس قحط سالی میں سب کے کھیت خشک رہے مگر آپ کی زمین سے فصل پک کر خوب غلّہ حاصل ہُوا۔ اسی وجہ سے آپ مسکین امری مشہور ہوگئے کہ آپ کی کھیتی امرِ الٰہی سے بارش کے بغیر پک گئی۔ ۱۰۵۲ھ میں بعہدِ شاہ جہان وفات پائی۔ مزار لاہور میں...

ابو الفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی

نام ونسب: کنیت: ابو الفرح۔ اسم گرامی: شیخ محمد یوسف﷫۔لقب: راحت المسلمین۔والد کااسم گرامی: شیخ عبدا للہ طرطوسی ﷫۔ شام کے خوب صورت شہر ’’طرطوس‘‘ کی نسبت سے’’طرطوسی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تحصیلِ علم: آپ﷫مروجہ علوم اسلامی کے ماہر کامل اور فاضل متبحر تھے۔علم الاخلاق اور تصوف میں امام تھے۔ بیعت وخلافت: حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی﷫ کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے، اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت سے مشرف ہوئے۔آپ ﷫ حضرت ...

حضرت شیخ مادھو لال حسین لاہوری

حضرت شیخ مادھو لال حسین لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام و نسب: آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا نام شیخ حسین ہے، لیکن آپ مادھو لال کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ کے والد کا نام کلسن رائے تھا، انہوں نے سلطان فیروز شاہ کے عہد میں اسلام قبول کیا اور ان کا نام شیخ عثمان رکھا گیا۔ ولادت: آپ 945ھ میں لاہورمیں پیداہوئے۔ تحصیلِ علم:جب آپ سات سال کےہوئےمکتب میں بھیجےگئے،حافظ ابوبکرسےچھ پارےحفظ کئے،آپ نے شیخ سعداللہ سےتفسیرمدارک کاکچھ حصہ پڑھا،آپ تعلیم زیادہ ...

حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫

 حضرت علامہ محمد ابراہیم رضا خاں عرف جیلانی میاں﷫  نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی محمد ابراہیم تھا اور جیلانی میاں کےنام سے معروف ہوئے۔ آپ حجۃ الاسلام کے فرزندِ اکبر تھے۔اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی کے پوتے تھے ۔(رحمۃ اللہ علیہم اجمعین) تاریخ ومقامِ ولادت: جیلانی میاں کی ولادت 1325 ھ بریلی ،انڈیا میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تکمیل مدرسہ اہل سنت منظر الاسلام بریلی میں کی۔ بیعت وخلافت: جیلانی میاں ن...

حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ

حضرت  مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی: خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری﷫۔لقب: برہانِ ملت،برہان الدین، برہان السنت،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،ممدوحِ اعلیٰ حضرت،مظہرِ شریعت۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت علامہ مولانا مفتی برہان الحق جبل پوری بن عید الاسلام حضرت علامہ مولانا شاہ عبد السلام جبل پوری بن مولانا شاہ محمد عبد الکریم قادری نقشبندی بن مولانا شاہ محمد عبدالرحمن بن مولانا شاہ محمد عبدالرحیم بن مو...