ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر یزید بن جون کلابیہ،ایک روایت میں ان کا نام عمرہ دختر یزید بن عبید بن رواس بن کلاب الکلابیہ ہے،یہ ابوعمرکا قول ہے،اور یہ صحیح ہے،ان سے حضورِاکرم نے نکاح کیا تھا،لیکن جب معلوم ہوا ،کہ وہ مبروص ہیں،تو آپ نے طلاق دے دی۔ ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے عمرہ دختر یزید بن کلابیہ سے نکاح کیا،جواس سے پیشتر فضل بن عباس کے پاس تھی،مگر اسے قبل از دخول طلاق دے دی،ایک روایت کے مطابق یہ ...