ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )میمونہ( رضی اللہ عنہا)

میمونہ دختر صبیح اور ایک روایت میں صفیح بن حارث سے،یہ خاتون ابوہریرہ کی والدہ تھی،طبرانی ان کا نام لکھا ہےلیکن اس حدیث میں جو ہم نے امیمہ کے ترجمے میں لکھی ہے،ان کانام مذکور نہیں، ابومحمد بن قتیبہ نے لِکھا ہے کہ سعید بن صفیح سخت آدمیوں میں سے تھا۔ عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے عکرمہ بن عمار سے،انہوں نے ابوکثیر سے،انہوں ...

(سیّدہ )جمانہ( رضی اللہ عنہا)

جمانہ دختر ابو طالب،حضور نے انہیں خیبر کی پیداوار سے تیس وسق غلّہ عطافرمایا تھا،اسے عما ر نے سلمہ سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کیا،ابو احمد عسکری نے عبداللہ بن سفیان حارث کے ترجمے میں لکھا ہے کہ ان کی والدہ جمانہ دختر ابو طالب تھیں،اور یہ وہی صاحب ہیں،جنہوں نے امامہ دختر زینب سے نکاح کیا تھا،لیکن صحیح روایت یہ ہے کہ حضورِ اکرم کی نواسی امامہ کی شادی مغیرہ بن نوفل بن حارث سے ہوئی تھی،جو عبداللہ بن سفیان کے چچا تھے،اور بقولِ زبیر بن بکار یہ جمانہ...

(سیّدہ )میمونہ( رضی اللہ عنہا)

میمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آزاد کردہ کنیز،ان سے حضرت علی کرم اللہ وجہ اور زیاد بن ابو سودہ نے روایت کی،ابو نعیم کے نزدیک میمونہ سعد کی دختر تھیں،اورابنِ مندہ نےان کا علیحدہ ذکرکیا ہے۔ معاویہ بن صالح نے زیاد بن ابوسودہ سے،انہوں نے میمونہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیت المقدس کے بارے میں دریافت کیا،فرمایا،یہ وہ مقام ہے،جہاں حشر نشر بپا ہوگا اس لئے وہاں جاؤ...

(سیّدہ )لبابہ( رضی اللہ عنہا)

اور جناب لبابہ،اسماء،سلمی اور سلامہ کی اخیانی بہن تھیں،جوعمیس خثعمی کی بیٹیاں تھیں اور ان کا اخیانی بھائی محمیہ بن جزء الزبیدی تھااور ان سب کی ماں کا نام ہند دختر عوف کنانیہ تھا،ایک روایت میں حمیریہ مذکور ہے،اور جس نے حمیریہ لکھاہے،اس نے ان کا نسب یوں لکھاہے،ہند دخترعوف بن حارث بن حماطہ بن جرش از بنوحمیر،اور یہ وہی خاتون ہیں،جنہیں سُسرال کے لحاظ سے اکرم الناس کہاجاتا ہے،کیونکہ رسولِ کریم رؤف رحیم علیہ الصلوٰ ۃ والتسل...

(سیّدہ )محیاہ( رضی اللہ عنہا)

محیاہ دختر خالد بن سنان،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابوالرجاء احمد بن محمد بن عبدالعزیز قاری سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن احمد صفار سے ،انہوں نے محمد بن علی بن عمرو سے،انہوں نے ابوبکر احمد بن ابراہیم جرجانی سے،انہوں نے محمد بن عمیر رازی سے،انہوں نے عمرو بن اسحاق بن علاء سے،انہوں نے اپنے دادا ابراہیم بن علاءسے،انہوں نے ابومحمد قرشی ہاشمی سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے ابن عمارہ سے،انہوں نے اپنے والد عمارہ بن حزن بن شیطا...

(سیّدہ )میمونہ( رضی اللہ عنہا)

میمونہ دختر ابوعتبہ یا عنبسہ،یہ ابن مندہ اور ابوعمرکا قول ہے،ابو نعیم کے مطابق یہ لفظ عُیَب کی تصحیف ہے،منتجع بن مصعب ابوعبداللہ العبدی نے ربعیہ دختر مرثد سے داوروہ بنو فریع کے پاس ٹھہراکرتی تھیں،انہوں نے منبہ سے،انہوں نے میمونہ دختر عُیَب سے(ایک روایت میں دختر ابی عنبسہ آیا ہے) جو حضور نبیِ کریم رؤف رحیم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،روایت کی،کہ ایک خاتون حضرت عائشہ کے پا س آئی،اور کہا اے عائشہ حضورِاکرم سے میرے بارے میں درخواست کرو،کہ آپ میرے لئے...