ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )میمونہ( رضی اللہ عنہا)

میمونہ دختر عبداللہ بن بنو یزید از بنو بلی،انہیں جعادرہ بھی کہتے تھے اور یہ لوگ بنو امیہ بن زید انصاری کے حلیف تھے،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،اس خاتون کے اسلام کا ذکر کیا ہے،اور ابن ِہشام نے ان کا نام لکھا ہے،یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے کعب بن اشرف (یہودی)کے ان اشعار کا جواب لکھا،جو اس یہودی نے مقتولینِ بدر کے سوگ میں تصنیف کئے تھے،جناب میمونہ کے اشعار کا پہلا شعر درج ذیل ہے۔ بَکت عینُ مَن یَسبکِی لِبَدرٍوَاَھلِ...

(سیّدہ )میمونہ( رضی اللہ عنہا)

میمونہ دختر کردم ثقفیہ،ان سے یزید بن مقسم نے روایت کی،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے یزید بن ہارون سے،انہوں نے عبداللہ بن یزید بن مقسم بن ضبتہ الطائفی سے روایت کی،کہ انہوں نے اپنی پھوپھی سارہ دختر مقسم سے،انہوں نے میمونہ دختر کردم سے سُناکہ انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکے میں دیکھا،آپ اُونٹنی پر سوار تھے،اور میں اپنے والد کے ساتھ تھی،حضورِ اکرم کے ہاتھ میں کتاب کی طرح ایک د...

(سیّدہ ) ام ِعمرو( رضی اللہ عنہا)

ام عمرو بن حریث ،ابوموسیٰ نے اذناً ابو نصر احمد بن عمر غازی سے،انہوں نے اسماعیل بن زاہر نیشاپوری سے،انہوں نے فطان سے،انہوں نے عبداللہ بن جعفر بن درسویہ سے،انہوں نے یعقوب بن سفیان سے،انہوں نے ابن نمیر سے،انہوں نے یحییٰ بن یمان سے،انہوں نے اسماعیل بن ابوخالد سے،انہوں نے عمرو بن حریث سے سُنا کہ ان کی والدہ انہیں حضورِ اکرم کی خدمت میں لے کر گئیں،حضور نے ان کے سرپر ہاتھ پھیرا،اور کشائش رزق کی دعافرمائی ابوموسیٰ نے ذکر کی...

(سیّدہ )عمرہ(رضی اللہ عنہا)

عمرہ دختر سعدی بن وقدان بن عبدشمس بن عبدودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،یہ خاتون مالک بن ربعیہ بن قیس بن عبدود کی بیوی تھیں،جن کا تعلق بنوعامر بن لوئی سے تھا،انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ حبشہ کو ہجرت کی تھی،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...