(سیّدہ )کبشہ( رضی اللہ عنہا)
کبشہ دختر حاطب بن قیس بن ہیثہ از بنو معاویہ،بقول ابنِ حبیب آپ سے بیعت کی۔ ...
کبشہ دختر حاطب بن قیس بن ہیثہ از بنو معاویہ،بقول ابنِ حبیب آپ سے بیعت کی۔ ...
کبشہ دختر حکیم ثقفیہ،جو ام الحکم دختر یحییٰ بن عقبہ کی دادی تھیں،ام الحکم نے ان سے روایت کی،نیز انہیں حضورِاکرم کی زیارت اور صحبت نصیب ہوئی۔ ...
کبشہ دختر عبدعمرو بن عبید بن قیمئہ بن عامر بن خزرج انصاریہ،از بنوساعدہ ،بقول ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
کبشہ دختر فروہ بن عمرو بن فروہ انصاریہ از بنو بیاضہ،بقول ابن حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ...
کبشہ دختر واقدبن عمرو بن اطنابہ بن عمرو انصاریہ از بنو حارث بن خزرج،یہ خاتون عبداللہ بن رواحہ کی والدہ تھیں،بقول ِابن حبیب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ ...
کبیشہ دختر مالک بن قیس بن محرث انصاریہ،از بنو مازن،بقولِ ابنِ حبیب حضور سے بیعت کی۔ ...
کعیبہ دخترسعید اسلمیہ،حضوراکرم کے ساتھ غزوۂ خیبر میں شریک تھیں،مالِ غنیمت سے انہیں حضورِ اکرم نے ایک مرد کے حِصے کے برابر عطاکیا،یہ واقدی کی روایت ہے،ابو عمر نے ذکرکیاہے۔ ...
بجیدہ،ان کا ذکر ابن خیثمہ کی حدیث میں آیاہے،جو انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یزید بن ہارون سے،انہوں نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے المقری سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن بجیدہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ حضور ِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا،تم سائل کے ہاتھ پر کچھ نہ کچھ ضرور رکھو،خواہ وہ روٹی کا جلَا ہوا ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو،ابن ابی خثیمہ نے ان کا نام بجیدہ لکھا ہے،حالانکہ وہ ام بجید ہیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
بریرہ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ کنیز تھیں،بریرہ اولاً بنو ہلال کی لونڈی تھیں،ایک روایت میں ابو احمد بن حجش کا نام مذکور ہ،ایک روایت میں بنو انصار میں سے کسی کی لونڈی تھیں،انہوں نے انہیں زرفدیہ پر آزاد کرنا قبول کرلیا،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خرید کر انہیں آزاد کردیا۔ ابو اسحاق بن محمد فقیہہ وغیرہ باسناد ہم ابو عیسٰی سے،انہوں نے بندار سے،انہوں نے ابن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے، انہوں نے منصور سے،انہوں نے ابرا...
بہیہ،انہیں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اس خاتون نے اپنے والد سے روایت کی،کہمس بن حسن نے سیار بن منظورسے،انہوں نے اپنی والدہ سے انہوں نے ایک خاتون بہیہ سے روایت کی کہ ان کے والد نے حضورِ اکرم سے درخواست کی کہ انہیں اجازت دی جائے ،کہ وہ آپ کے کُرتے میں داخل ہو جائیں،آپ نے اجازت دے دی،اور انہوں نے پچھلی طرف سے آپ کا کُرتہ اٹھا کر اپنے سینے کو حضور کی پیٹھ مبارک سے رگڑا،اور دریافت کیا،یا رسول اللہ! کونسی چیز...