(سیّدہ )جثامہ مزتیہ( رضی اللہ عنہا)
جثامہ مزتیہ،عمر بن محمد بن طبرزد نے ابن البناء سے انہوں نے ابو محمد جوہری سے انہوں نے ابوبکر بن مالک سے انہوں نے محمد بن یونس سے،انہوں نے ابو عاصم سے،انہوں نے صالح بن رستم سے،انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے انہوں نے جناب عائشہ سے روایٔت کی،کہ ایک بڑھیا حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے ملنے آئی،پوچھا تم کون ہو؟ اس نے کہا جثامہ،آپ نے فرمایا جثامہ نہیں،بلکہ حضانہ،پھر فرمایا،کہو ،تم لوگوں کا کیا حال ہے ،ہمارے بعد تم پر کیا بیتی،اس نےج...