ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )حذافہ( رضی اللہ عنہا)

حذافہ دخترِ حارث سعدیہ جو شیما کے عرف سے مشہور تھیں،یہ ابن اسحاق کا قول ہے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضاعی بہن تھیں،اور حضورِ اکرم کی تربیت میں اپنی والدہ کی شریک رہی تھیں ہم شیما کے تحت پھر ان کا ذکر کریں گے،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )حزمہ( رضی اللہ عنہا)

حزمہ دختر قیس فہریہ،جو فاطمہ دختر قیس کی بہن تھیں،ان سے سعید بن زید بن عمرو بن نفیل نے نکاح کیا،اور ان سے اولاد ہوئی،ان کی حدیث زہری نے عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت کی،تینوں نےذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )حمامہ( رضی اللہ عنہا)

حمامہ ،ابو عمر نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے،جنہیں کفارِ مکہ اسلام لانے کے جرم میں تکلیف پہنچاتے تھے، انہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خرید کر آزاد کر دیا تھا،یہ ابن الدباغ کا قول ہے۔ ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ یہ بھی ایک صحابیہ تھیں،ان سے اسحاق بن عبداللہ بن حارث نے روایت کی،کہ وہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور آپ کے سامنے حلوہ پیش کیا،جس سے آپ نے تناول فرمایاپھر نماز پڑھی،لیکن وضو نہ فرمایا،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...