(سیّدہ )فارعہ(رضی اللہ عنہا)
فارعہ دختر زرارہ بن عدس انصاریہ،جواسعد بن زرارہ انصاری کی ،جوبنومالک بن نجار سے تھے، ہمشیرہ تھیں،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...
فارعہ دختر زرارہ بن عدس انصاریہ،جواسعد بن زرارہ انصاری کی ،جوبنومالک بن نجار سے تھے، ہمشیرہ تھیں،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...
الفارعہ دخترعبدالرحمٰن خثعمیہ،ان کا شمار صحابہ میں ہوتا ہے،ان سے سری بن عبدالرحمٰن نے روایت کی،ابوعمر نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ...
الفارعہ دختر قریبہ بن عجلان بن غنم بن عامر بن بیاضہ انصاریہ بیاضیہ،بقولِ ابنِ حبیب حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ...
الفارعہ دختر مالک،ابوسعیدخدری کی ہمشیرہ تھیں،ایک روایت میں ان کا نام فریعہ مذکور ہے،ہم فریعہ کے ترجمے میں پھر ان کا ذکرکریں گے۔ ...
الفاضلہ انصاریہ ،عبداللہ بن انیس جہنی کی زوجہ تھیں،ان سے مروی ہے کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دن کا خطبہ دیا،اور صدقات دینے کی تاکید فرمائی،ان کی حدیث کے راوی اہلِ مدینہ ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
فاطمہ دختر ابی طالب،ام ہانی ان کی کنیت تھی،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے فاختہ، کسی نے فاطمہ اور کسی نے ہند لکھاہے،ہم کنیتوں کے تحت تفصیل سے لکھیں گے۔ ...
فاطمہ دختر عبداللہ بن ابوالعاص ثقفی،ام عثمان،یہ خاتون حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت آپ کی والدہ کے پاس موجودتھیں،وہ کہا کرتیں،رات کا یہ حال تھا،کہ ہر شہ نورانی تھی اور ستارے یوں معلوم ہوتا تھا،کہ مجھ پر گر پڑیں گے،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...
فاطمہ دختر عمرو بن حرام،انہیں صحبت حاصل ہوئی،جعفر مستغفری نے اسی طرح لکھا ہے،اور اتنا اضافہ کیا ہے،کہ میرے خیال میں یہ جابر بن عبداللہ کی پھوپھی ہیں،واللہ اعلم۔ ...
فاطمہ دختر منقدر بن عمرو بن خنساء انصاریہ از بنو مازن بہ قولِ ابن حبیب حضورِاکرم سے بیعت کی۔ ...
فاطمہ جوحضورِاکرم کی دودھ شریک بہن تھیں،آپ نے انہیں فرمایا،جب تو بستر پر دراز ہو تو سورۂ کافرون پڑھ لیا کر،کہ یہ شرک سے بیزاری ہے،ابواحمد عسکری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...