(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)
ہند دختر ہبیرہ،نسائی نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے،ابوالقاسم یعیش بن صدقہ الفقیہہ نے باسنادہ ابو عبدالرحمٰن نسائی سے،انہوں نے عبداللہ بن سعید سے،انہوں نے معاذ بن ہشام سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابو یحییٰ بن ابو کثیر سے،انہوں نے زید سے،انہوں نے ابوسلام سے، انہوں نے ابواسماء رحبی سے روایت کی کہ انہیں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے مولیٰ ثوبان نے بتایا،کہ ہند دختر ہبیرہ حضورِ اکرم کی میں آئیں اور ان کے ہاتھ میں موٹی موٹی ...