ضیائے صحابیات  

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر زید بن خارجہ بن ابو زہیر خزرجی،حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ تھیں،یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے، ابو عمر نے حبیبہ (اور بروایتے ملیکہ) دختر خارجہ بن زید بن ابو زہیر بن مالک بن امراؤ القیس بن مالک بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج لِکھا ہے، یہ وہی خاتون ہیں جن کے بارے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مرض موت میں کہا تھا،میرا اندازہ ہے ،کہ میری حاملہ بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے،جب وہ بچی پیدا ہوئی تو حضرت عائشہ نے ام کلثوم نا...

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر ابو سفیان،یہ ابان بن صمعہ کا قول ہے،ان سے صرف محمد بن سیرین نے روایت کی کہ انہیں حبیبہ دختر ابو سفیان نے بتایا،کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے " من مات لہ ثلاثہ من الولد" سنی، اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ ابوسفیان کی کس بیٹی کا نام حبیبہ تھا،ابوعمر لکھتے ہیں کہ ان کے خیال کے مطابق حبیبہ ابوسفیان کی بیٹی ام حبیبہ کی بیٹی تھیں،چنانچہ ابن عینیہ نے اپنی حدیث میں زہری سے انہوں نے زینب دختر ام سلمہ سے،انہوں...

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ دختر سہل انصاریہ،اولاًحضور نے اس خاتون سے نکاح کرنا چاہا،لیکن پھر ارادہ بدل دیا،اور انہوں نے ثابت بن قیس بن شماس سے نکاح کرلیا،ہم پہلے لکھ آئے ہیں،اور ثابت بن قیس سے خلع کرنے والی عورت جمیلہ دخترابی بن سلول تھی عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ، انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبدالقدوس سے،انہوں نے بکر بن حیش سے، انہوں نے حجاج سے،انہوں نے عمرو بن شعیب سے،انہوں نے والد سے، انہوں نے عبدا...

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہ دختر شریق: انہیں حضورِ اکرم کی زیارت نصیب ہوئی،انھوں نے بدیل بن ورقا سے روایت کی ،ان کی حدیث صالح بن کیسان نے عیسٰی بن مسعود بن حکم زرقی سے انھوں نے اپنی دادی حبیبہ دختر شریق سے روایت کی کہ وہ حج کے موقعہ پر اپنی دادی عجفاء کے ساتھ منیٰ میں تھیں کہ بدیل بن ورقا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر سوار وہاں آگئے اور منادی کردی کہ جس شخص نے روزہ رکھا ہواہے اسے افطار کر لینا چاہیے کہ آج کھانے پینے کا دن ہے، تینوں ن...

(سیّدہ )حبیبہ( رضی اللہ عنہا)

حبیبہ رضی اللہ عنہ دختر عبداللہ بن حجش،جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ربیب تھیں اور ان کی والدہ کا نام ام حبیبہ دختر ابو سفیان بن حرب تھا انھوں نے والدہ کی معیت میں حبشہ کو ہجرت کی تھی اور پھر مدینے آگئی تھیں، یہ ابن ِاسحاق او رموسیٰ بن عقبہ کا قول ہے۔ انھوں نے اپنی والدہ سے وہ حدیث روایت کی جس میں چار صحابیات کا نام آتا ہے،اور جس کا ذکر گزر چکا ہے،اسے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر لکھتے ہیں کہ ابو موسیٰ ...

(سیّدہ )حسانہ( رضی اللہ عنہا)

حسانہ مزیتہ،ان کا نام جثامہ تھا،حضورِ اکرم نے حسامہ بنا دیا،یہ خاتون حضرت خدیجتہ الکبرٰی رضی اللہ عنہاکی دوست تھیں،حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم ان سے مروّت سے پیش آتے تھے،اور اسے پاس داری عہد کا نام دیا کرتے ،جو اہلِ ایمان کی علامت ہے۔ ابن ابو ملیکہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ایک بڑھیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،فرمایا،کون ہو؟ اس نے عرض کیا،میں جثامہ مزینہ ہوں،فرمایا ،تم جثا...

(سیّدہ )حقہ( رضی اللہ عنہا)

حقہ دختر عمرو،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور انہیں ماشأ اللہ قبلتین (بیت المقدس اور مسجد حرام) کی طرف نماز ادا کرنے کی سعادت ملی،شریک نے عاصم احول سے،انہوں نے ابو مجلز سے ، انہوں نے حقہ دختر عمرو سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کی زیارت کی،اور قبلتین کی طرف نماز ادا کی،اور جب بھی احرام باندھتی یا ارادہ کرتی،تو میں اپنے جامہ دان کھول کر جو لباس بھی پسند کرتی،پہن لیتی،حتیٰ کہ زعفرانی رنگ کے بھی کپڑ...

(سیّدہ )حلیمہ( رضی اللہ عنہا)

حلیمہ دختر ابو ذؤیب عبداللہ بن حارث بن شجنہ بن جابر بن رزام بن ناضرہ بن سعد بن بکر بن ہوازن،ابو عمر نے اس نسب کو اسی طرح نقل کیا ہے،اور ابو خثیمہ نے اس سے اتفاق کیا ہے،لیکن ہشام بن کلبی اور ابن ہشام نے یوں بیان کیا ہے،شجنہ بن جابر بن رزام بن ناضرہ بن قصیہ بن نصر بن سعد بن بکر بن ہوازن،یہ سلسلہ اصح ہے،لیکن ابن کلبی نے ابو ذؤیب کا نام حارث بن عبداللہ بن شجنہ لکھا ہے،اور بلاذری نے ان دونوں سے اتفاق کیا ہے۔ ابو جعفر نے باسنادہ تا...

(سیّدہ )حمنہ( رضی اللہ عنہا)

حمنہ دختر حجش بن رباب،ان کی کنیت ام حبیبہ تھی،ان کا نسب ہم ان کے بھائیوں کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں، ابن مندہ نے حمنہ دختر حجش لکھا ہے،ایک روایت میں حبیبہ بھی آیا ہے،ابو عمر نے بھی یہی نام لِکھا ہے،یہ خاتون اور ان کی بہن ام حبیبہ کو کثرت حیض کا عارضہ تھا،اور انکی ایک بہن زینب دختر حجش حضورِ اکرم کی ازوا ج میں شامل تھیں ۔ حمنہ مصعب بن عمیر کی زوجہ تھیں،جو غزوۂ احد میں مارے گئے تھے اور حمنہ نے طلحہ بن عبیداللہ سے نکاح کرلیا ...

(سیّدہ )حمنہ( رضی اللہ عنہا)

حمنہ دختر ابو سفیان بن حرب بن امیہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً ابو غالب احمد بن عباس کو شیدی سے،انہوں نے ابوبکر بن زیدہ سے، انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے ابو مسلم الکشی سے،انہوں نے ابن عائشہ سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے ہشام بن عروہ سے،انہوں نےاپنے والد سے،انہوں نے زینب دختر ابو سلمہ سے انہوں نے ام حبیبہ سے روایت کی،کہ انہوں نےرسولِ کریم رؤف و رحیم سے گزارش کی ،یارسول اللہ !کیا آپ کو حمنہ دختر ابو سفیان کا خیال ہے،فرمایا،اسے...