جیپ کا پلٹ جانا
جیپ کا پلٹ جانا مولانا حبیب النبی رضوی نوری جمالی شاہدی مدرس الجامعۃ الاسلامیہ رامپور نے اپنا ایک عینی مشاہدہ تحریر کیا ہے، لکھتے ہیں کہ یہ ایمان افروز واقعہ ۱۹۸۹ء کے اوائل کا ہے، جب محقق عصر، مبلغ مسلک رضا، چشم و چراغ سادات پیپلی شریف، خلیفۂ حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی الحاج سید شاہد علی حسنی رضوی نوری جمالی، شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ، مرکزی درسگاہ اہل سنت، الجامعۃ الاسلامیہ و قاضی شرع و مفتی ضلع رامپور کی دعوت پر قاضی القضاۃ، تاج الشری...