کرامات  

داڈھی کے لئے ہدایت

داڑھی کے لیے ہدایت مولانا منصور فریدی مدیر سہ ماہی فیض الرضا بلاسپور (چھتیں گڑھ) بیان کرتے ہیں کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب میں جامعہ فیض العلوم جمشید پور میں زیر تعلیم تھا، آپ کی تشریف آوری ’’گنبد خضریٰ کانفرنس‘‘ گاندھی میدان میں شرکت کی غرض سے ہوئی تھی، اس وقت مسلمانان جمشید پور کی خوشی عید کی خوشی سے کم نہیں تھی، بھیڑ کے منظر سے ایسا معلوم ہوتا کہ رجال الغیب کی آمد آمد ہے۔ پورا شہر اس جانب دیوانہ وار دوڑ رہا تھا جس ج...

نماز کے لیے ٹرین کارکنا

نماز کے لیے ٹرین کارکنا ۱۱؍ مارچ ۲۰۱۵ء کو حضرت تاج الشریعہ، بنارس کے لیے کاشی وشو ناتھ ایکسپریس سے روانہ ہوئے۔ عصر کی نماز بریلی جنکشن پر ادا فرمائی۔ مغرب شاہجہانپور میں ادا کی اور عشاء کے وقت ٹرین لکھنؤ پہنچ گئی۔ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے حضرت بیت الخلاء گئے، جب حاجت سے فارغ ہوئے، تو ٹرین کے چھوٹنے کا وقت ہوگیا، حضرت جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اس وقت تک ٹرین روانہ نہیں ہوئی تھی، مگر چند لمحہ میں ٹرین چلنے لگی، حضرت نماز عشاء ادا کرنے کے لیے ج...

پروفیسر کی ٹائی اتاردی

پروفیسر کی ٹائی اتار دی مولانا توحید اشرفی ساکن شہزاد پور ضلع امیبڈ کرنگر کا بیان ہے کہ حضور تاج الشریعہ کا سفر ہالینڈ کا ہوا، جلسہ میں بہت سے ڈاکٹراور پروفیسر ٹائی لگا کر شریک تھے، آپ نے ٹائی کی حقیقت اور ٹائی کے تعلق سے عیسائیوں کے عقیدے پر بھر پور تقریر فرمائی، اور ٹائی کے جتنے اقسام ہیں ان کی بھی وضاحت فرمائی۔ اس تعلق سے جلسہ کے بعد آپ سے استفاء ہوا، آپ نے دلائل و براہین کے ساتھ تشفی بخش جواب ہالینڈ روانہ فرمایا، اس سلسلہ میں آپ کی کتاب مسمی...

آنکھ کا آپریشن بغیر انجکشن

آنکھ کا آپریشن بغیر انجکشن حضرت تاج الشریعہ ساوتھ افریقہ، ماریشش، ہرارے، زمباوے، تنزایہ وغیرہ کے تقریباً ایک درجن ممالک کے تبیلغی سفر پر ۱۴؍ مارچ ۲۰۱۵ کو بریلی شریف سے روانہ ہوئے، قیام دولت کدہ بریلی سے ہی آنکھ سے کبھی کبھی خون نکل رہا تھا، سبھی لوگوں نے حضرت سے اتنا طویل سفر کرنے سے منع کیا، مگر تاریخ دے چکے تھے، اس لیے وعدہ خلافی نہ ہو، تشریف لے گئے آپ کے ہمراہ آپ کے صاحبزادہ گرامی مولانا عسجد رضا قادری بھی تھے۔ ڈربن (ساوتھ افریقہ) پہنچنے پر آ...

کینسر سے نجات

کینسر سے نجات عزیزم عبد اللہ رضوی ساکن محلہ ملو کپور بریلی کسی کمپوٹر کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نے آپ کو کینسر کا مرض بتا دیا۔ بریلی سے دہلی پہنچے، یہاں جانچ کر اکر ٹاٹا کینسر ہاسپٹل میں جانچ کے لیے پہنچے سبھی نے کینسر جیسے مہلک مرض کے ہونے کی بات کہہ دی۔ موصوف فوراً اپنے پیر و مرشد حضرت تاج الشریعہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور زارو قطار رونے لگے، حضرت نے دریافت کیا کہ کیوں رو رہے ہو، خادم نے کہا حضور ڈاکٹروں نے کینسر بتا دیا ہے، جانچ رپورٹ ...

پلین کا لیٹ ہو جانا

جہاز کا لیٹ ہوجانا اوائل ۱۹۹۲ء کی بات ہے کہ راقم السطور حضرت کے ہمراہ بطور خادم پہلی بار لمبے سفر کلکتہ گیا، حضرت کا قیام جناب محمد ایوب خاں رضوی مرحوم کے دولت کدے پر تھا، دو دن کے قیام اور مختلف جگہوں پر اجلاس و دعوت و تبلیغ کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد، شب ۳ بجے قیام گاہ پر واپسی ہوئی، حضرت نے فرمایا اب مختصر سا وقت بچا ہے، نماز فجر پڑھ کر سویا جائے، ایوب صاحب چائے لے کر حاضر ہوئے، اسی وقفہ میں حضرت نے مجھے کچھ لکھنے کا حکم فرمایا میں نے وہ...

جنت کا سودہ کر لیا

جنت کا سودا کر لیا قاری دل شاد احمد رضوی بنارسی کا بیان ہے کہ طالب علمی کا دور تھا، جمشید پور میں قائد اہلسنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی قیات میں شہر کے قاری دلشاد احمد رضوی بنارس کا بیان ہے کہ گولموری محلّہ میں امام احمد رضا کانفرنس میں حضور تاج الشریعہ کی آمد ہوئی۔ ہم لوگ مرشد گرامی کی خدمت پر مامور کئے گئے، بیعت و ارشاد کا سلسلہ شروع تھا۔ ذہن میں ایک بات کھٹکتی تھی کہ بغیر والدین کی اجازت کیسے بیعت ہوجاؤں، قلبی کیفیت میں ایک ابل تھا جس...

ڈاکٹر جھوٹا رپورٹ جھوٹی

ڈاکٹر جھوٹا رپورٹ جھوٹی حضرت تاج الشریعہ کی تقریباً ایک ماہ کے سفر سے بریلی شریف واپسی ہوئی۔ عید الفطر کی نماز عید گاہ باقر گنج میں پڑھائی۔ چند ایام گزرے تھے کہ ۲۵؍ جولائی ۲۰۱۵ء کو بعد نماز مغرب لگاتار چار الٹیاں ہوئیں۔ الٹی بالکل کالی تھی، فوراً صاحبزادہ گرامی مولانا عسجد رضا خاں صاحب نے ڈاکٹر پرویز نوری صدیقی کو فون کر کے بلالیا، انہوں نے چیک اپ کیا، خون کے جانچ کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے سینٹر بھیج دی، دوا تجویز کی اور دوا کھانے پر الٹیاں بند ...

بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا

بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا حضور مفتی اعظم قدس سرہ کے خلیفہ و نواسہ حضرت مولانا الشاہ خالد علی خاں بریلوی کے داماد مولانا الشاہ محتشم رضا خاں قادری ساکن محلّہ سوداگران ہر روز حضرت کی خدمت میں حاضر باش ہوکر فیضیاب ہوا کرتے ہیں۔ ایک دن مجھ سے میرے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے کہ پلٹ کر میں نے بھی محتشم میاں سے ان کی اولاد کے بارے میں دریافت کرلیا، کہنے لگے کہ تین لڑکیاں ہیں اور ایک لڑکا ہے، جو حضرت تاج الشریعہ کی دعاوؤں کا مرہون منت ہے۔ ...