گاڑی کی کرامت
گاڑی کی کرامت مولانا غلام معین الدین امام جامع مسجد گواری پور ضلع چوبیس پرگنہ (بنگال) کا بیان ہے کہ حضرت کا فیضان ہندوستان کے دیگر صوبوں میں بھی دیکھا گیا۔ کر ناٹک کی سرزمین پر حضرت سرا سے ہاسن کی طرف بذریعہ کار تشریف لے جا رہے تھے، کہ اچانک کار الٹ گئی، سب لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے مگر جب حضرت کو دیکھا تو الحمد للہ حضرت تاج الشریعہ سجدے کی حالت میں پڑے تھے۔ اور کچھ نہ ہوا۔ حضور مفتی اعظم کے مرید و خلیفہ حضرت مفتی عبد الحلیم صاحب قبلہ جنہوں نے تقری...