کنز الایمان ضرورت و افادیت
کنزالایمان ضرورت و افادیت تحریر:محمدشمشادحسین رضوی ایم۔اے اعلیٰ حضرت سیدنا امام احمدرضافاضل بریلوی علیہ الرحمہ نے۱۳۳۰ھ میں قرآن ِمقدس کا اردو زبان میں ترجمہ کیاجوکنزالایمانکے نام سے موسوم ہے۔دورِحاضر میں کنزالایمان کی زبردست اشاعت ہورہی ہے۔ہرمکتبہ والے اس کو شائع کررہے ہیں اور بازارمیں ہدیہ کررہے ہیں۔ان گنت بار اس کی طباعت اس بات پر واضح دلیل ہے کہ عوام و خواص میں جوشرف ِقبولیت کنزالایمانکوحاصل ہے کسی اور ترجمۂ قرآن کوحاصل نہیں۔کم پڑھےلکھےافرا...