ضیائی دارلافتاء  

مدینہ میں سب سے پہلے کونسی آیت نازل ہوئی؟

السلام علیکم! مدینہ میں سب سے پہلے کونسی آیت نازل ہوئی؟ الجواب بعون الملک الوھاب صحابی رسول حضرت ابن عباس   رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: قرآن پاک( کے آخری پارہ میں سورۃ مُطَفِّفِّیْنَ (سورت نمبر 83)) کی پہلی آیات  سب سے پہلے مدینہ منورہ میں نازل ہوئیں۔[تفسیر  الدر المنثور، تالیف: امام جلال الدین سیوطی،  سورت مطففین، مطبوعہ دار الفکر بیروت  لبنان۔ تفسیر قرطبی۔]...

الله تعالى كيوں آزماتا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرح متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اللہ رب بندے کو آزماتا ہے کیا؟ اور اگر آپ کا جواب اثبات میں ہے تو فرمائیے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جو عالم الغیب ہو وہ بندے کو آزمائے۔۔ کیونکہ منطقی اصول تو یہ سمجھ آتا ہے کہ جسکے بارے میں جانکاری نہ ہو اسے آزمائش میں ڈال کر پرکھا اور سمجھا جاتا ہے اور پھر اسکے بارے میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ البتہ اللہ رب العزت کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ عالم الغیب و الشھادت ہے۔۔۔ آزمائش والی بات ...

طلاق ِ ثلاثہ کا حکم

یا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی زوجہ کو طلاق دینا چاہی اور مقامی اسٹامپ فروش کے پاس جاکر طلاق لکھنے کو کہا، اسٹامپ فروش نے کچھ یوں لکھا کہ میں اپنی زوجہ کو اپنے بندھن سے آزاد کرتے ہوئے طلاق طلاق طلاق دیتا ہوں جبکہ میں نے یہ الفاظ زبانی نہیں کہے اور نہ ہی میں سہ بارے کے بارے میں واقف تھا۔ میں نے کہیں سنا تھا کی تین دینے سے ایک طلاق واقع ہو تی ہے ، ميرا ارادہ صرف ایک طلاق دینا تھا، میں نے سمجھا ایک طلاق واقع کرن...

زوال کے وقت تلاوت قرآن کا حکم

زوال کے وقت میں قرآن پاک پڑھنا کیسا ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب زوال کے وقت نماز پڑھنا تومکروہ وممنوع ہے،مگرقرآن ِپاک پڑھنا بلا کراہت جائز ہے۔  چنانچہ حدیث مبارکہ میں ہے:عَنْ مُوسَی بْنِ عُلَيٍّ عَنْ اَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُا ثَـلَاثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اﷲِصلیٰ الله عليه وآله وسلميَنْهَانَا اَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ اَوْ اَنْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّی تَ...

عورت کا اپنے نام سے اپنے شوہر کا نام شامل کرنے کا حکم

الاسلام علیکم! میں جاننا چاہتی ہوں کہ بیوی اپنے نام سے شوہر کا نام شامل کرسکتا ہے؟الجواب بعون الملك الوهاب ہاں بیوی اپنے نام سے اپنے شوہر  کا نام ملا سکتی ہے، اس میں کوئی حرج نہیں اوراس کی مثالیں قرآن وحدیث میں  ملتی ہیں۔چنانچہ  ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ضَرَبَ اللہُ مَثَلًا لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوا امْرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امْرَاَتَ لُوۡطٍ ؕ کَانَتَا تَحْتَ عَبْدَیۡنِ مِنْ عِبَادِنَا صٰلِحَیۡنِ ۔ ترجمہ کنز الایمان :اللّٰہ کافروں کی مثال د...

ایک بوڑھیا جو کوڑا پہینکتی تھی

ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم پر روزانہ کوڑا پینکتی تھی کیا یہ واقعہ درست ہے یا نہیں ؟ الجواب بعون الوھّا ب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب یہ ایک من گھڑت واقعہ ہےجو حدیث کی کسی معتبر کتاب  حتیٰ کہ کسی معروف مراجع اور مصادرمیں نہیں ملتا،  بلکہ کسی ضعیف روایت میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ مذکور نہیں ہے۔اورغور کرنے کی بات ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت روزنہ  یہ حرکت کرے اور صحابہ کرام خاموش رہیں؟ اللہ کے نبی صلی...

طلاق

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیاں شرع متیں اس مسئلے کے بارے میں کہ: میری شادی 22 اکتوبر 2010 میں ہوئی تھی۔ ان سے میری دو بیٹیاں بھی ہیں جن کی عمریں سوا سات سال اور دوسری کی ساڑے چار سال ہیں۔ میں دبئی میں رہتا تھا اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ لیکں کچھ وجوہات کی بناء پر ہمارے درمیان ناچاکی ہوگئ تھی پھر میری نوکری چلی گئ اور مجھے پاکستان واپس جانا پڑا لیکن میرے اصرار پر بھی وہ میرے ساتھ نہیں آئی اور بچے بھی رکھ لئے۔ میں نے بہت رجوع کرنے کی ک...

115 کلو میٹر کے فاصلہ پر7 یا 14 دن ٹہرنے پر نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائ دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ میری جاب میرے گھر سے 115 کلو میٹر کے فاصلے پہ ہے۔ میں 7 یا 14 دن بعد گھر جاتا ہوں۔ تو کیا 7 یا 14 دن میں قصر نماز پڑھوں گا؟ پیشہ کے لحاظ سے میں استاد ہوں الجواب بعون الوھّاب اللّھمّ ھدایۃ الحق الصواب آپ قصر نماز پڑھیں گے۔ کیونکہ جب آپ ساتویں دن یا چودہوے دن گھر واپس چلے جاتے ہیں توپھر آپ  ملازمت کی جگہ مسافر رہتے ہیں اور مسافر پر نماز قصر ہے ہاں اگر مقیم امام کی اقتداء میں نما...

بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ

السلام علیکم :تقریبا تمام بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرزکے اکاؤنٹ سےزکوٰۃ کا ٹ لیتے ہیں ،تو کیا بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے یانہیں ۔محمد اشرف ،لاہور ۔الجواب بعون الملك الوهاب بینک کی کاٹی ہو ئی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی ،پھر سے الگ طور پردینا  ضروری ہے ۔کیونکہ بینک میں زکوٰۃ کی کٹوتی کے وقت شرعی حدودو قیود کا لحاظ رکھا جاتا ہے اور نہ ہی زکوٰۃ کو خرچ کرنے اور مستحقین تک پہنچانے میں مکمل اہتمام کیا جاتا ہے ، لہٰذا بینک سے کا ٹی گئی زکوۃ ادا نہ ...

کیا شیعہ کافر ہیں؟

کیا شیعہ کو اس کے عقائد کی بناہ پر کافر کہا جا سکتا ہے ؟الجواب بعون الملك الوهاب وہ شیعہ جن کے عقائد کفریہ ہیں وہ سب  علماء کے نزدیک کافرہیں  اوروہ شیعہ  جن کے عقائد کفریہ نہیں لیکن صحابہ کرام کو سبّ وشتم کرتے وہ بھی فقہاء کے نزدیک کافر ہیں مگر متکلمین  کے نزدیک کا فرنہیں اور اسی پر فتوٰی ہے اور وہ شیعہ جن کےنہ تو  عقائد کفریہ ہیں اور نہ ہی صحابہ کرام کو سبّ و شتم  کرتے ہیں صرف افضلیت ِحضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ...