بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان دینِ متین! میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ لوگ گھروں میں کمیٹی ڈالتے ہیں تو اس کمیٹی والی رقم میں کب اور کس رقم پر زکوٰۃ واجب ہو گی جبکہ وہ کمیٹی نکلی نہیں ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب جتنی رقم کمیٹی میں جمع کروادی ہے اگر نصاب جتنی ہے یا دوسرے مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو اس پر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی اور شرائط پائے جانے پر سال بسال واجب ہوتی رہے گی۔ مگر واجب الادا اس وقت ہے جب وصول ...