ضیائی دارلافتاء  

تدفین میں تاخیر

السلام علیکم اگر کوئی شخص جمعرات کو فوت ہوا اور اس کو مغرب کے بعد دفن کیا جائےتاکہ جمعہ شروع ہو جائےتو کیا اُس کو بھی فتنہ قبر سے بچا لیا جائے گا اور اس سے قبر کے سوال و جواب نہیں ہونگے ؟؟؟ اور کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت کہ کیا ایک یا دو دن کا انتظار بھی کر سکتے ہیں دفن کرنے کیلیے تاکہ جمعہ کو دن دفن ہو سکے ؟؟؟ معتبر و مشہور کتب کے حوالہ جات سے جواب دیں. (محمد ذیشان کوثر) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدیۃ الحق الصواب جب کسی کی موت کا یقین ہو...

قربانی کی قیمت کس کو صدقہ کرے

اگر قربانی نہ کی تو اس کی رقم صدقہ کرنے کی صورت میں صدقات واجبہ والے احکام ہوں گے یعنی وہ بکری کی قیمت کسی شرعی فقیر کو دینا ضروری ہے یا مسجد اور سید وغیرہ کو بھی دے سکتے ہیں؟ سائل:سید اویس علی،نارتھ ناظم آباد کراچی۔ الجواب بعون الملك الوهاب     ہاں  اس کےاحکام  صدقات   واجبہ والے ہیں یعنی بکری  وغیر ہ کی قیمت کسی شرعی فقیرکودینا  اور اس کے ساتھ  توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے ،یہ رقم مسجد میں صرف ن...

حاملہ کو طلاق ہوگی؟

السلام علیکم ! شوہر اگر اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو ہوجائیگی؟ (رضا، پی آئی بی کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب اں ہوجائیگی،عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلانہ خیال ہیں،قرآن وحدیث کا یہی حکم ہے،اور یہی چاروں اماموں کا  مذہب ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان۔  اسکنوھن من حیث سکنتم من وجد کم، ولاتضاروھن لتضیقواعلیھن، وان کن اولات حمل فانفقوا علیھن حتی یضعن حملھن۲؎۔  عدت والی عورتوں کو وہاں رہائش دو جہاں تم خود رہ...

تین طلاقوں کا مسئلہ

السلام علیکم۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک عزیز نے اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دیں اور پھر غیر مقلدین کے کہنے پر وہ بغیر حلالہ کے اپنی بیوی واپس لے آیا۔۔ اور ہم اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنےکی بناء پر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حرام ہے لیکن اب چند چیزیں طلب ِحل ہیں۔ (1) کیا ہم ان کے ساتھ قطعِ تعلق کر لیں؟ (2) اگر قطعِ تعلق کرتےہیں تو کس بنیاد پراور کیا صورت ہونی چاہیے؟ (3)ایک بندہ اعتراض کر رہا ہے...

طلاق کا مسئلہ

ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دی یہ کہہ کر ۱۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۲۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں۔ کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی؟ ایک ہی وقت میں ایک طلاق اور تین طلاق دینے میں کیا فرق ہے؟ کیا مرد کے پاس اس صورت میں رجوع کا حق ہوگا؟ (مشتاق احمد علوی، ایئر پورٹ روڈ، راولپنڈی) الجواب بعون الملك الوهاب  صورت  مسئولہ میں تین طلاقیں ہوگئیں ، عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلا...

کاروبارکےحساب وکتاب میں ہیرپھیرکرنا

زید چار بھائی ہیں اور سب مل کر ایک ساتھ کام کرتے ہیں،ان میں سے زید کارو بار کا حساب کرتا ہے،اگر زید اس میں سے کسی طر ح کا حساب چھپاتا ہے یا اِدھر اُدھر کرتا ہے تو یہ زید کے لئے ٹھیک ہو گا یا نہیں؟(مسیح الزمان ،کلکتہ )الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں زید کوحساب کا چھوپانا یا اِدھراُدھر کرنا حرام ہے،کیونکہ یہ امانت ہے اور امانت میں خیانت گناہ عظیم اور حرام ہے  ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے متعدد مقامات پر امانت داری کی تاکید فرمائی ، ...

قضا نمازوں میں تخفیف کا طریقہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے فتویٰ رضویہ جلد ۸ میں قضا نماز ادا کرنے میں تخفیف لکھی ہے کیا یہ تخفیف دو رکعت نماز، تین رکعت نماز اور چار رکعت نماز فرض میں ہے؟ اور تخفیف بتاتے ہوئے اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے یہ بھی لکھا کہ پچھلی التحیات کے دونوں درودوں اور دعا کی جگہ صرف الھم صل علی محمد وآلہ کہ کر سلام پھیر دیں۔ اس میں پچھلی التحیات کا کیا مطلب ہے؟ اور قضا نماز کا ٹائم بھی بتا دیں کس وقت پہ پڑھی جائیں۔ اور فجر ک...

دنیا آخرت کی کھیتی ہے

دنیا آخرت کی کھیتی ہے ،یہ حدیث صحاح ستہ کی کون سی کتاب میں ہے ؟ محمد مدثر اشرف ،D-12کوثر ٹاؤن،ملیر کراچی ۔ الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ روایث ،حدیث کی کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی  اصل اورسند ہے بلکہ یہ ایسے ہی سن سنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کر دی گئی۔ چنانچہ اس روایت کے متعلق مختلف علماء کی آراءملاحظہ ہوں 1حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں  "مجھے یہ حدیث کہیں نہیں ملی )المغنی عن ...

عنوان :زکوٰۃواپس لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وپرکاتہ :مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ زید تقریباً 6سال کے عرصہ سے بکر کو اہلسنت کے ایک دینی ادارہ کے لئے زکوٰۃ کی مد میں رقم ادا کر رہا ہے ،اور اس کا دل مطمئن ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ صحیح مصرف میں ادا کر رہا ہے۔ اس دوران عمرو نے شرارت کی اور زید کو بکر کے خلاف بھڑکایا اور خوب شر پھیلانے کی کوشش کی جس کی وجہ سےزید کے دل میں بکر کے خلاف خلش پیدا ہو گئی اور وہ بکر کو بدعقیدہ سمجھنے لگا ، (جب کہ بکر صحیح العقیدہ سنی ہے ) جب بکر...

سلسل بول کے مریض کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ، مجھے پیشاب کے قطروں کا مرض لاحق ہے۔ استنجا کے بعد پیشاب کے قطرے رکتے نہیں ہیں۔ اور بعض مرتبہ چلتے ہی رہتے ہیں۔ البتہ، استنجا کے بعد اعضا کو ہلا کر اور ذَکَرْ کو جڑسے سوراخ تك نچوڑنے کے بعد کافی حد تک آرام اجاتا ہے، مگر قطرے بہر حال ہلکےہلکے نقطے کی مقدار میں جاری رہتے ہیں۔ جب نماز کا وقت آتا ہے، تو میں روئی کا ایک گولا بنا کر اپنے ذَکَرْ کے سوراخ کےاندر ڈال دیتا ہوں، روئی کےذریعے سے پیشاب کے قطرے باہر نہیں آتے، اور نہ ہی...