علمائے اسلام  

مولانا بدر الدین اسحاق دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات

  باسط علوم ربانی کاشف غوامضِ معانی مولانا بدر الحق والدین اسحاق بن علی بن اسحاق دہلوی ہیں۔ یہ بزرگ زہد و تقوی اور عشق و درد اور آہ و زاری میں بے نظیر تھے۔ جناب شیخ شیوخ العالم فرید الحق والدین قدس اللہ سرہ العزیز کے داماد اور خلیفہ اور خادم تھے۔ مولانا بدر الدین اسحاق کا شیخ شیوخ العالم سے ملاقات کرنا اور آپ سے بیعت کرنا منقول ہے کہ یہ بزرگ بھی دہلی کے باشندے تھے۔ تحصیل علوم اسی شہر میں کی تھی اور دہلی کے دانشمندوں اور طباعوں کے زمرے میں عل...

شیخ نجیب الدین متوکل رحمۃ اللہ علیہ کے حالات

  اہل شریعت کے پیشوا اہل طریقت کے مقتدا اولیاء عرب میں توکل کے ساتھ گلاب کی طرح مشہور سر سے قدم تک تمام دل یعنی شیخ نجیب الدین متوکل قدس اللہ سرہ العزیز ہیں جو شیخ شیوخ العالم فرید  الحق والدین کے خلیفہ اور بھائی تھے۔ یہ بزرگ عجیب و غریب معاملہ رکھتے تھے اور عجب طرز و روش کے آدمی تھے۔ سلطان المشائخ فرماتے ہیں کہ شیخ نجیب الدین متوکل باوجود  یکہ ستر سال شہر میں مقیم رہے لیکن کوئی گاؤں کوئی وظیفہ پاس  نہ رکھتے تھے اپنے فرزندوں ا...

شیخ بدر الدین غزنوی کے حالات

  بدر السالکین شمس العارفین محبت کے جنگل کے شیر مودت کے سر چشمے شیخ بدر الدین غزنوی ہیں۔ جو پسندیدہ احوال اور منتخب و برگزیدہ افعال رکھتے اور اپنے زمانے میں اہل سماع و عشق کے درمیان محتشم اور شیخ الاسلام جناب قطب الدین بختیار اوشی کے ممتاز و معزز خلیفہ تھے۔ مشائخ روزگار آپ کی بزرگی کے معترف و معتقد تھے آپ نہایت موثر لفظوں میں وعظ کہتے جس کا اثر سننے والوں پر بہت کچھ پڑتا۔ خلق خدا کو اپنی دل پذیر اور با اثر تقریر سے رشک میں ڈالتے اور دلوں کو ...

شیخ محمد صدیق کتھیلی

  حضرت شیخ سوندہا کے اصحاب میں سے ایک حضرت شیخ محمد صادق کتھیلی تھے۔ جن پر استغراق  غالب تھا۔ آپ کو ذوق سماع حد درجہ کا تھا۔ بعض اوقات سماع میں آپکی یہ حالت ہوتی تھی کہ روح جسم سے پرواز کر جاتی تھی۔ اور جسم ایک پہر تک مردوں کی طرح پڑا رہتا  رحمۃ اللہ علیہ۔ اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّد ٍوَالہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْن۔ ازرہگذرِ خاکِ سرکوئے شمابود   ہر نافہ کہ دردستِ نسیم سحر افتاد (قتباس الانوار)  &nbsp...

شیخ حمید الدین سوالی قدس اللہ سرہ العزیز کے مجاہدے اور  روش کا بیان

  منقول ہے کہ شیخ حمید الدین ناگور کے خطہ میں ایک بیگھہ زمین رکھتے تھے جو آپ کی ملکیت خاص تھی اسی ایک بیگھہ زمین میں آپ اپنی زندگی بسر کرتے اور اسی سے اپنےے متعلقین کی قوت چلاتے تھے اول نصف بیگھہ زمین اپنے دستِ مبارک سے بیلچہ سے درست کرتے اور  کچھ کاشت کرتے۔ جب یہ آدھا بیگھہ زمین پھلتی پھولتی اور بار آور ہوجاتی تو پھر دوسرا نصف بیگھہ درست کرتے اور اس میں کوئی چیز بوتے اس سے جو کچھ حاصل ہوتا اسے لابدی قوت اور ضروری ستر عورت میں صرف کرتے ...

شیخ حمید الدین سوالی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات

  شاہ اہل تصوف مجرد ز آفت تکلف عالم باعمل عابد بے کسل تہجد گزار صائم الدہر والی حضرت متعالی شیخ الاسلام حمید الملتہ والدین سوالی انبیاء و مرسلین کے وارث ابو احمد سعید صوفی قدس اللہ سرہ العزیز ہیں۔ یہ بزرگ شیخ الاسلام معین الدین حسن سنجری کے ممتاز خلیفہ اورشیخ الاسلام قطب الدین بختیار  اوشی قدس اللہ سرہ العزیز کے ہم خرقہ ہیں۔ آپ حضرت خطۂ ناگور کے باشندے تھے۔ سلطان المشائخ فرماتے تھے کہ جب یہ بزرگ شیخ معین الدین حسن سنجری رحمۃ اللہ علیہ ک...

شیخ الاسلام قطب الدین قدس سرہ العزیز کے مجاہدہ کا بیان

  حضرت سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین فرماتے تھے کہ ایک دفعہ شیخ شیوخ العالم فرید الحق والدین قدس اللہ سرہ العزیز سے ایک یار نے پوچھا کہ شیخ الاسلام قطب الدین کانسہ اور کندوری رکھتے تھے فرمایا نہیں ابتدا میں ان کی زندگی نہایت عسرت اور تلخی سے بسر ہوتی تھی اول اول خواجہ ایک مسلمان بقال آپ کو قرض دے دیا کرتا اور جب کہیں سے کوئی تحفہ آپ کے پاس پہنچتا تو بقال کا قرض ادا کر دیا جاتا لیکن چند روز کے بعد خواجہ نے اس پر عزم بالجزم کر لیا کہ اب میں ک...

شیخ الاسلام خواجہ قطب الدین کے حالات

  شیخ علی الاطلاق قطب باتفاق، اسرر کے سر چشمہ، انوار کے مطلع، دنیا جہان کی شمع، بنی آدم کے بادشاہ نامدار شیخ الاسلام قطب الحق والدین بختیار اوشی قدس اللہ سرہ العزیز ہیں۔ آپ جناب شیخ الاسلام معین الدین حسن سنجری کے مشہور اور نامور خلیفہ اور اکابر اولیاء کے سرتاج۔ اجلہ اصفیا کے مقتدا ہیں تمام اولیاء وقت اور اصفیاء عصر آپ کے معتقد و فرما نبردار تھے اور نہایت وقعت و قبول کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ’’ولِی معَ اللہ‘‘ کے شغل کے ...

حضرت شیخ یوسف بدہ ایرجی

آپ کے آباء و اجداد زمانہ کی ستم ظریفی اور بعض ناسازگار حالت کی بِنا پر خوارزم سے ہجرت کرکے ہندوستان تشریف لائے تھے اور مقام ایرج میں اپنی سکونت اختیار کی، آپ خواجہ اختیار الدین عمر ایرجی کے مرید، خلیفہ اور شاگرد تھے علاوہ ازیں سید جلال بخاری اور شیخ راجو قتال کی بھی بے انتہا خدمت کی جس کے صلہ میں ان دونوں بزرگوں نے بھی انہیں خلافت سے نوازا، آپ نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں اور امام غزالی کی کتاب منہاج العابدین کا آپ نے ترجمہ بھی کیا ہے، آپ فن شعر می...

حضرت شیخ ابو نصر شکیبان

  آپ کے چوتھے خلیفہ شیخ ابو نصر شکیبان تھے جو اکابر مشائخ سیستان میں سے تھے۔ دیگر خلفاء آپ کے دیگر خلفاء شیخ حسن تبسمی، خواجہ سبز پوش آوز بائجافی۔ شیخ عثمان رومی تھے جن کو حضرت خواجہ بایزید سے بھی خلافت تھی اور دو سلسلوں کے سردار تھے۔ آپ کے دوسرے خلفاء شیخ احمد بدرون۔ خواجہ محمد سام خواجہ ابو الحسن ہانی جو تاریخ ہانی کے مصنف ہیں۔ اس کتاب کو بغداد میں آب زر سے لکھا گیا تھا۔ وصال کتاب اسرار لسالکین میں لکھا ہے کہ ایک دن حضرت خواجہ قدس&nb...