حسین صمیری
حسین[1] بن علی بن محمد بن جعفر صمیری: فقہائے کبار اور فضلائے نامدار میں سے بڑےعقیل جید النظر حسن العبارت محدث صدوق تھے۔۳۵۱ھ میں پیدا ہوئے،شہر صمیرکے پہاڑ میں جو خورنستان کے ملک میں نہر بصرہ پر واقع ہے رہتے تھے۔فقہ آپ نے ابی نصر محمد بن سہل بن ابراہیم اور ابی بکر محمد خوار زمی سے حاصل کی اور حدیث کو دمشق میں ابی الحسن دار قطنی وابی بکر محمد بن احمد جر جانی سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے...