عقیدۂ ’’ ختمِ نبوّت‘‘ در ’’حدائقِ بخشش ‘‘ اعلیٰ حضرت
۳۰؍جون ۱۹۷۴ء مطابق ۹؍جمادی الآخرہ ۱۳۹۴ھ کو قائدِ ملّتِ اسلامیہ حضرت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی صدّیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نےقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا۔ اس بل پر دو ماہ تک مسلسل بحث ہوئی، اور بالآخرآپ اپنی اس تحریک میں شہزادۂ صدر الشریعہ حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ ازہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ وغیرہ علمائے اہلِ سنّت سمیت ارکانِ حزبِ اختلاف کی تائید اور حمایت سے کام یاب ہوئے اور نتیجتاً۷؍س...